صحيح مسلم
كتاب الفضائل— انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل
باب إِثْبَاتِ حَوْضِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصِفَاتِهِ: باب: حوض کوثر کا بیان۔
قَالَ : وَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ لَسَمِعْتُهُ يَزِيدُ ، فَيَقُولُ : إِنَّهُمْ مِنِّي ، فَيُقَالُ : إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا عَمِلُوا بَعْدَكَ ، فَأَقُولُ : سُحْقًا سُحْقًا لِمَنْ بَدَّلَ بَعْدِي .نعمان بن ابی عیاش نے کہا: اور میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ اس (حدیث) میں مزید یہ بیان کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے:”یہ میرے (لوگ) ہیں تو کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا۔ تو میں کہوں گا: دوری ہو، ہلاکت ہو! ان کے لیے جنہوں نے میرے بعد (دین میں) تبدیلی کردی۔“
نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں، میں نے ان کو اس میں یہ اضافہ کرتے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے: ”وہ مجھ سے ہیں، یعنی میرے تعلق دار ہیں“ تو آپ کو جواب دیا جائے گا: ”آپ کو معلوم نہیں ہے، انہوں نے آپ کے بعد کون سے عمل کیے“ تو میں کہوں گا: «سُحْقًا سُحْقًا» ”دوری ہے، دوری ہے، ان کے لیے جنہوں نے میرے بعد تبدیلی کی۔“ ابوحازم بیان کرتے ہیں: نعمان بن ابی عیاش نے سنا کہ میں انہیں یہ حدیث سنا رہا ہوں تو انہوں نے کہا: کیا تو نے سہل کو اس طرح بیان کرتے سنا؟ میں نے کہا: ہاں۔
وحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَنْ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ يَعْقُوبَ .اسامہ نے ابوحازم سے، انہوں نے حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اور (دوسری سند کے ساتھ ابوحازم نے) نعمان بن ابی عیاش سے، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یعقوب بن عبدالرحمان القاری کی حدیث کے مانند بیان کیا۔“
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مذکورہ بالا حضرت سہل رضی اللہ عنہ والی حدیث منقول ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
(شرح العقیدہ الطحاویہ ص 229 مکتبہ العرفان)
اس سے ثابت ہوتا ہے آپ غیب نہیں جانتے اور نہ ہی اس وقت امت کے افعال کو دیکھ رہے ہیں اگر آپ امت کے افعال کو دیکھ رہے ہوں تو پھر آپ کو یہ نہ کہا جاتا لا تدری ما احدثوا بعدك