حدیث نمبر: 2227
وحَدَّثَنَاه إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يُخْبِرُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ ، فَفِي الرَّبْعِ وَالْخَادِمِ وَالْفَرَسِ .

حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر (نحوست) کسی چیز میں ہوتی تو گھر، خادم اور گھوڑے میں ہوتی۔‘‘

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب السلام / حدیث: 2227
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج حدیث «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر (نحوست) کسی چیز میں ہوتی تو گھر، خادم اور گھوڑے میں ہوتی۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5812]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: گھر، بیوی اور گھوڑے کی طرح نوکر سے بھی مسلسل اور طویل مدت تک واسطہ پڑتا ہے اور وہ اگر ان کی طبیعت اور مزاج کو نہ سمجھتا ہو یا کام کاج میں دلچسپی نہ رکھتا ہو، یا بددیانت ہو تو وہ بھی انسان کے لیے انتہائی دکھ اور رنج و الم کا باعث بنتا ہے اور جب تک ان چیزوں سے جان نہیں چھوڑتی، انسان مصیبت میں گرفتار رہتا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2227 سے ماخوذ ہے۔