❮
❯
حدیث نمبر: 2198
حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قال : وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : " رَخَّصَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِآلِ حَزْمٍ فِي رُقْيَةِ الْحَيَّةِ ، وَقَالَ لِأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ : " مَا لِي أَرَى أَجْسَامَ بَنِي أَخِي ضَارِعَةً تُصِيبُهُمُ الْحَاجَةُ ؟ ، قَالَتْ : لَا ، وَلَكِنْ الْعَيْنُ تُسْرِعُ إِلَيْهِمْ ، قَالَ : " ارْقِيهِمْ " ، قَالَتْ : فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ ، فَقَالَ : " ارْقِيهِمْ " .

ابوعاصم نے ابن جریج سے روایت کی، کہا: مجھے ابوزبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آل (بنو عمرو بن) حزم کو سانپ (کے کاٹے) کا دم کرنے کی اجازت دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا ہوا ہے میں اپنے بھائی (حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ) کے بچوں کے جسم لاغر دیکھ رہا ہوں، کیا انہیں بھوکا رہنا پڑتا ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں لیکن انہیں نظر بد جلدی لگ جاتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں دم کرو۔“ انہوں نے (اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا) کہا: تو میں نے (دم کے الفاظ کو) آپ کے سامنے پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ان الفاظ سے) ان کو دم کر دو۔“

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب السلام / حدیث: 2198
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج حدیث «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حزم کے خاندان کو سانپ سے دم کرانے کی اجازت دی اور اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالی عنہا سے فرمایا: ’’کیا وجہ ہے، میں اپنے بھائی جعفر کے بچوں کو دبلا پتلا دیکھ رہا ہوں، کیا انہیں غذا کی ضرورت ہے۔‘‘ اس نے کہا، نہیں، لیکن انہیں نظر بہت جلد لگ جاتی ہے، آپﷺ نے فرمایا: ’’انہیں دم کرو۔‘‘ تو میں نے آپ پر دم پیش کیا، آپﷺ نے فرمایا: ’’انہیں دم کرو۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5726]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
ضارعة: نحیف، کمزور۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5726 سے ماخوذ ہے۔