صحيح مسلم
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے احکام
باب التَّوَاضُعِ فِي اللِّبَاسِ وَالاِقْتِصَارِ عَلَى الْغَلِيظِ مِنْهُ وَالْيَسِيرِ فِي اللِّبَاسِ وَالْفِرَاشِ وَغَيْرِهِمَا وَجَوَازِ لُبْسِ الثَّوْبِ الشَّعَرِ وَمَا فِيهِ أَعْلاَمٌ: باب: لباس میں تواضع اختیار کرنے اور سادہ اور موٹا کپڑا پہننے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 2081
وحَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ زَكَرِيَّاءَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ . ح وحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ . ح وحدثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّاءَ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ غَدَاةٍ وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعَرٍ أَسْوَدَ " .صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: ایک صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح باہر نکلے کہ آپ کے جسم پر ایک موٹی مربع لکیروں والی کالے بالوں سے بنی ہوئی چادر تھی۔ (عام سی کھردری اور کم قیمت چادر۔)
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عبد العزیز علوی
امام صاحب مختلف اساتذہ کی سندوں سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے بیان کرتے ہیں کہ ایک صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیاہ بالوں کا کمبل جس پر پالان کی تصویر بنی ہوئی تھی، اوڑھ کر نکلے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5445]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
مرط: کمبل جو اون، بالوں یا کتان یا ریشم سے بنایا جاتا ہے۔
(2)
مرحل: جس پر پالان کی تصویر بنی ہو، جاندار کی تصویر بنانا حرام ہے، بے جان چیز کی تصویر بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(1)
مرط: کمبل جو اون، بالوں یا کتان یا ریشم سے بنایا جاتا ہے۔
(2)
مرحل: جس پر پالان کی تصویر بنی ہو، جاندار کی تصویر بنانا حرام ہے، بے جان چیز کی تصویر بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2081 سے ماخوذ ہے۔