حدیث نمبر: 1925
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَزَالُ أَهْلُ الْغَرْبِ ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ " .

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ہمارے) مغرب کے رہنے والے لوگ ہمیشہ حق پر رہتے ہوئے غالب رہیں گے یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔“

حوالہ حدیث صحيح مسلم / كتاب الإمارة / حدیث: 1925
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
تخریج حدیث «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیام قیامت تک ہمیشہ اہل غرب حق پر قائم رہیں گے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4958]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
اهل الغرب: سے کیا مراد ہے، اس میں اختلاف ہے، ابن المدینی کے نزدیک اس سے مراد اہل عرب ہیں، جو غرب (بڑا ڈول استعمال کرتے تھے)
بعض کے نزدیک اہل غرب سے مراد اہل شام ہیں، جیسا کہ انہیں روایات میں آیا ہے، بعض کے نزدیک اس سے مراد اهل القوة والجد ہیں جو جہاد میں قوت وطاقت کا مظاہرہ کریں گے۔
ظاهرين علي الحق کا ایک معنی یہ بھی ہے، وہ کھلے عام حق کا پرچار کریں گے وہ پوشیدہ اور مخفی نہیں ہوں گے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1925 سے ماخوذ ہے۔