صحيح مسلم
كتاب الإمارة— امور حکومت کا بیان
باب فَضْلِ الصَّدَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَتَضْعِيفِهَا: باب: اللہ کی راہ میں صدقہ دینے کا ثواب۔
حدیث نمبر: 1892
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ مَخْطُومَةٍ ، فَقَالَ : هَذِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَكَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعُ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلُّهَا مَخْطُومَةٌ "حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی مہار ڈالی ہوئی اونٹنی لایا اور کہنے لگا، یہ اللہ کی راہ میں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے قیامت کے دن اس بدلہ میں سات سو (700) اونٹنیاں ملیں گی، سب کے مہار ڈالی ہو گی۔‘‘
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ . ح وحَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ كِلَاهُمَا ، عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ .زائدہ اور شعبہ دونوں نے اعمش سے اسی سند کے ساتھ روایت کی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی مہار ڈالی ہوئی اونٹنی لایا اور کہنے لگا، یہ اللہ کی راہ میں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تجھے قیامت کے دن اس بدلہ میں سات سو (700) اونٹنیاں ملیں گی، سب کے مہار ڈالی ہو گی۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:4897]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، اگر خلوص نیت سے جہاد کے لیے کوئی چیز دی جائے تو اس میں سات سو گنا تک اضافہ ہوتا ہے، ایک چیز کے عوض اسے سات سو اشیاء ملیں گی۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1892 سے ماخوذ ہے۔