صحيح مسلم
كتاب الرضاع— رضاعت کے احکام و مسائل
باب رَضَاعَةِ الْكَبِيرِ: باب: بڑی عمر کی رضاعت کا بیان۔
حدثنا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، قَالَا : حدثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت : جَاءَتْ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فقَالَت : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَرَى فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ مِنْ دُخُولِ سَالِمٍ ، وَهُوَ حَلِيفُهُ فقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرْضِعِيهِ " ، قَالَت : وَكَيْفَ أُرْضِعُهُ وَهُوَ رَجُلٌ كَبِيرٌ ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ : " قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ رَجُلٌ كَبِيرٌ " ، زَادَ عَمْرٌ وَفِي حَدِيثِهِ : وَكَانَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا ، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ : فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .عمرو ناقد اور ابن ابی عمر نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں سالم رضی اللہ عنہ کے گھر آنے کی بنا پر (اپنے شوہر) ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے چہرے میں (تبدیلی) دیکھتی ہوں۔۔ حالانکہ وہ ان کا حلیف بھی ہے۔۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دودھ پلا دو۔“ انہوں نے عرض کی: میں اسے کیسے دودھ پلاؤں؟ جبکہ وہ بڑا (آدمی) ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: ”میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ وہ بڑا آدمی ہے۔“ عمرو نے اپنی حدیث میں یہ اضافہ کیا: اور وہ (سالم) بدر میں شریک ہوئے تھے۔ اور ابن ابی عمر کی روایت میں ہے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔“ (آپ کا مقصود یہ تھا کہ کسی برتن میں دودھ نکال کر سالم رضی اللہ عنہ کو پلوا دیں)۔
وحدثنا إِسْحَاقَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، جَمِيعًا عَنِ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حدثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ كَانَ مَعَ أَبِي حُذَيْفَةَ ، وَأَهْلِهِ فِي بَيْتِهِمْ فَأَتَتْ تَعْنِي ابْنَةَ سُهَيْلٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فقَالَت : إِنَّ سَالِمًا قَدْ بَلَغَ مَا يَبْلُغُ الرِّجَالُ وَعَقَلَ مَا عَقَلُوا ، وَإِنَّهُ يَدْخُلُ عَلَيْنَا وَإِنِّي أَظُنُّ أَنَّ فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا ، فقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرْضِعِيهِ ، تَحْرُمِي عَلَيْهِ وَيَذْهَبِ الَّذِي فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ " ، فَرَجَعَتْ ، فقَالَت : إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُهُ ، فَذَهَبَ الَّذِي فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ .حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مولیٰ سالم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے ساتھ ان کے گھر میں رہائش پذیر تھا، تو ان کی بیوی (سہلہ بنت سہیل رضی اللہ تعالیٰ عنہا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگی۔ سالم مردوں کی حد بلوغ کو پہنچ گیا ہے اور جن باتوں کو وہ سمجھتے ہیں ان کو سمجھنے لگا ہے، اور وہ ہمارے ہاں آتا ہے اور میں خیال کرتی ہوں، ابو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ دل میں اس سے کراہت محسوس کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کو دودھ پلا دے اور اس کے لیے محرم بن جانا اور ابو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دل کی کراہت ختم ہو جائے گی۔‘‘ میں واپس آ گئی اور میں نے اس کو دودھ پلا دیا، اور ابو حذیفہ کے دل سے نفرت نکل گئی۔
وحدثنا إِسْحَاقَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ ، قَالَ : حدثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، أَخْبَرَهُ : أَنَّ عَائِشَةَ ، أَخْبَرَتْهُ : أَنَّ سَهْلَةَ بِنْتَ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو جَاءَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فقَالَت : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ سَالِمًا لِسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ مَعَنَا فِي بَيْتِنَا ، وَقَدْ بَلَغَ مَا يَبْلُغُ الرِّجَالُ ، وَعَلِمَ مَا يَعْلَمُ الرِّجَالُ ، قَالَ : " أَرْضِعِيهِ ، تَحْرُمِي عَلَيْهِ " ، قَالَ : فَمَكَثْتُ سَنَةً أَوْ قَرِيبًا مِنْهَا لَا أُحَدِّثُ بِهِ وَهِبْتُهُ ، ثُمَّ لَقِيتُ الْقَاسِمَ ، فَقُلْتُ لَهُ : لَقَدْ حَدَّثْتَنِي حَدِيثًا مَا حَدَّثْتُهُ بَعْدُ ، قَالَ : فَمَا هُوَ ؟ فَأَخْبَرْتُهُ ، قَالَ : فَحَدِّثْهُ عَنِّي أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْنِيهِ .حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! سالم، ابو حذیفہ کا حلیف ہمارے ساتھ گھر میں رہتا ہے اور وہ مردوں کی حد بلوغ کو پہنچ گیا ہے اور ان باتوں کو جاننے لگا ہے جن کو مرد جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دودھ پلا کر اس کے لیے حرام ہو جاؤ۔‘‘ ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں ایک سال یا اس کے قریب تک خوف اور ہیبت کے مارے میں نے یہ حدیث بیان نہ کی پھر میری ملاقات قاسم سے ہوئی، تو میں نے ان سے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک حدیث سنائی تھی جو میں نے ابھی تک کسی کو نہیں سنائی۔ انہوں نے پوچھا، وہ کون سی حدیث ہے؟ تو میں نے انہیں بتایا۔ انہوں نے کہا، اسے میرے واسطہ سے بیان کرو، بلاشبہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ حدیث سنائی ہے۔
وحدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حدثنا شُعْبَةُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَت : قَالَت أُمُّ سَلَمَةَ ، لِعَائِشَةَ : إِنَّهُ يَدْخُلُ عَلَيْكِ الْغُلَامُ الْأَيْفَعُ الَّذِي مَا أُحِبُّ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيَّ ، قَالَ : فقَالَت عَائِشَةُ : أَمَا لَكِ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسْوَةٌ ؟ قَالَت : إِنَّ امْرَأَةَ أَبِي حُذَيْفَةَ ، قَالَت : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ سَالِمًا يَدْخُلُ عَلَيَّ وَهُوَ رَجُلٌ ، وَفِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ مِنْهُ شَيْءٌ ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرْضِعِيهِ حَتَّى يَدْخُلَ عَلَيْكِ " .شعبہ نے حمید بن نافع سے حدیث بیان کی، انہوں نے زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: آپ کے پاس (گھر میں) ایک قریب البلوغت لڑکا آتا ہے جسے میں پسند نہیں کرتی کہ وہ میرے پاس آئے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: کیا تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کی زندگی) میں نمونہ نہیں ہے؟ انہوں نے (آگے) کہا: ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کی بیوی نے عرض کی تھی: اے اللہ کے رسول! سالم میرے سامنے آتا ہے اور (اب) وہ مرد ہے، اور اس وجہ سے ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے دل میں کچھ ناگواری ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دودھ پلا دو تاکہ وہ تمہارے پاس آ سکے۔“
وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، واللفظ لهارون ، قَالَا : حدثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ نَافِعٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ ، تَقُولُ : سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ لِعَائِشَةَ : وَاللَّهِ مَا تَطِيبُ نَفْسِي أَنْ يَرَانِي الْغُلَامُ قَدِ اسْتَغْنَى عَنِ الرَّضَاعَةِ ، فقَالَت : لِمَ قَدْ جَاءَتْ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فقَالَت : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لَأَرَى فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ مِنْ دُخُولِ سَالِمٍ ، قَالَت : فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرْضِعِيهِ " ، فقَالَت : إِنَّهُ ذُو لِحْيَةٍ ، فقَالَ : " أَرْضِعِيهِ يَذْهَبْ مَا فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ " ، فقَالَت : وَاللَّهِ مَا عَرَفْتُهُ فِي وَجْهِ أَبِي حُذَيْفَةَ .حضرت زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یہ کہتے ہوئے سنا، اللہ کی قسم! میں اس بات کو پسند نہیں کرتی یا میرا نفس گوارا نہیں کرتا کہ مجھے ایسا نوجوان دیکھے جو رضاعت سے مستغنی ہو چکا ہے، تو انہوں نے پوچھا کیوں؟ جبکہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ تعالیٰ عنہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھ چکی ہے کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! اللہ کی قسم! میں ابو حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہرے پر، سالم کی آمد سے ناگواری محسوس کرتی ہوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دودھ پلا دو۔‘‘ اس نے عرض کیا۔ وہ تو داڑھی والا ہے (دودھ کیسے پلاؤں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دودھ پلا دو، ابو حذیفہ کے چہرے سے کبیدگی ختم ہو جائے گی۔‘‘
تشریح، فوائد و مسائل
اس نے ان کو آزاد کر کے چھوڑ دیا۔
تو وہ حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حلیف بن گئے، جس کو مولیٰ الموالاۃ کا نام بھی دیا جاتا ہے۔
پھر حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں اپنا متنبیٰ (منہ بولا بیٹا)
بنا لیا، اور ان کو بیٹا تصور کرنے لگے۔
اس لیے وہ ان کےساتھ ہی گھر میں رہتا تھا۔
جب قرآن مجید میں متنبیٰ بنانے سے منع کر دیا گیا اور پردہ کا حکم بھی نازل ہو گیا تو اس کی آمدورفت سے حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کراہت محسوس کرنے لگے لیکن اب اس کو الگ کرنا بھی مشکل ہو چکا تھا۔
اس لیے حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی حضرت سہلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس اشکال کا حل پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس کو اپنا دودھ پلا دو، لیکن چونکہ وہ جوان مرد ہو چکے تھے اورمسجد قباء میں امام مسجد تھے جن کی اقتداء میں مہاجرین اورانصار نماز پڑھتے تھے۔
اس لیے حضرت سہلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا اس کو اپنا دودھ کیسے پلادوں، پھر بقول ابن سعد صاحب طبقات الکبریٰ، انہوں نے پانچ دن تک ایک برتن میں بقدر ایک دفعہ دودھ نکال کر پلایا، جس سے پانچ رضعات مکمل ہو گئیں، اورحضرت ابوحذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دل سے کراہت ختم ہو گئی۔
مسئلہ رضاعت کبیر: ائمہ کا مدت رضاعت کے بارے میں اختلاف ہے۔
(حافظ ابن القیم نے زاد المعاد ج 5)
میں مختلف اقوال نقل کیے ہیں مشہور اقوال چار ہیں۔
1۔
جمہورامت کا مؤقف یہ ہے کہ جس کی ظاہر قرآن سے تائید ہوتی ہے، مدت رضاعت دوسال ہے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ۔
صاحبین (ابویوسف، محمد رحمۃ اللہ علیہما)
اورموطا کی رو سے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا قول بھی یہی ہے۔
2۔
امام زفر کے نزدیک تین سال ہے (تکملۃ فتح المہلم ج1ص 52)
اور حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک امام زفر کا مؤقف امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ والا ہے۔
3۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک دوسال کے بعد کا کچھ عرصہ تاکہ بچہ دودھ چھوڑنے کا عادی ہو جائے معاف ہے۔
لیکن یہ عرصہ کتنا ہو گا اس کے بارے میں مختلف اقوال نقل ہوئے ہیں، لیکن مالکیہ کے نزدیک مختار قول دوماہ کاعرصہ ہے۔
4۔
مدت رضاعت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تیس ماہ یعنی ڈھائی سال ہے اوربقول حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ ایک قول صاحبین کے موافق ہے۔
لیکن امام ابوجعفرطحاوی نے جمہور کے قول کو اختیار کیا ہے اور ابن نجیم نے دلیل کی روسے اسے ہی قوی قرار دیا ہے اورعلامہ تقی عثمانی نے بھی جمہور کے قول کو دلیل کی روسے قوی قرار دیا ہے۔
اگرچہ ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے قول کو عقل ونقل کی رو سے صحیح قرار دینے کی پر زور وکالت کی ہے۔
(تکملہ فتح المہلم ج1 ص 54)
اس بنیاد پر جمہور کے نزدیک رضاعت کبیر سے حرمت ثابت نہیں ہوتی اور حضرت سالم کی رضاعت ان کے ساتھ خاص ہے، لیکن حافظ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کےنزدیک رضاعت صغیر سے حرمت ثابت ہوتی ہے اور مجبوری کی صورت میں استثنائی طور پر محض پردہ نہ کرنے کی رخصت کے لیے رضاعت کبیر جائز ہے۔
لیکن یہ بہرحال استثنائی اور مجبوری کی صورت ہے۔
عام اصول یا ضابطہ نہیں ہے۔
حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے (زادالمعاد ج 5)
میں اور امام شوکانی نے (نیل الاوطار(ج: 6)
میں اس کی پرزور وکالت کی ہے، حافظ ابن حزم کےنزدیک رضاعت کبیر اور رضاعت صغیر میں کوئی فرق نہیں ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، حضر ت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عطاء بن ابی رباح رحمۃ اللہ علیہ اورلیث بن سعد رحمۃ اللہ علیہ کا یہی قول ہے۔
حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا۔
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور قاسم بن محمد سے بھی یہ منقول ہے۔
حافظ ابن قیم نے ابن حزم اور داود کو جمہور کا ہم نوا قرار دیا ہے اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ہم نوا بھی قرار دیا ہے۔
اوریہی بات صحیح ہے کیونکہ (المحلی مسئلہ 1869، ص: 17)
میں یہی قول اختیار کیا گیا ہے۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: اللہ کے رسول! سالم کے ہمارے پاس آنے جانے کی وجہ سے میں ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے چہرہ پر ناگواری محسوس کرتی ہوں، یہ سن کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم سالم کو دودھ پلا دو "، انہوں نے کہا: میں انہیں دودھ کیسے پلاؤں گی وہ بڑی عمر کے ہیں؟! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: " مجھے معلوم ہے کہ وہ بڑی عمر کے ہیں "، آخر سہلہ رضی اللہ عنہا نے ایسا ہی کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1943]
فوائد و مسائل:
(1)
اس حدیث کی وجہ سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ موقف تھا کہ دودھ جس عمر میں بھی پیا جائے اس سے حرمت ثابت ہو جاتی ہے لیکن دوسری امہات المومنین رضی اللہ عنہن نے اس سے اتفاق نہیں کیا جیسے اگلے باب میں آرہا ہے۔ (دیکھیئے حدیث: 1947)
(2)
حضرت سالم حضرت ابوحذیفہ کے منہ بولے بیٹے تھے جسے انہوں نے اور ان کی بیوی حضرت سہلہ رضی اللہ عنہا نے پالا تھا۔
جب اللہ تعالیٰ نے منہ بولے بیٹے کا رواج ختم فرما دیا تو انہیں پردہ کرنے میں مشکل محسوس ہوئی کیونکہ ان کی رہائش اس گھر میں تھی۔
اس پر رسول اللہ ﷺ نے حضرت سہلہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا کہ سالم کو دودھ پلا دیں تاکہ پردے کی پابندی اٹھ جائے۔
(3)
امہات المومنین نے اس حکم کو حضرت سالم کے ساتھ مخصوص قرار دیا ہے لیکن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سمیت بعض علماء نے اس قسم کے حالات میں اسے جائز رکھا ہے جس قسم کے حالات حضرت سالم اور حضرت سہلہ رضی اللہ عنہا کو درپیش تھے۔
احتیاط اسی میں ہے کہ اس رضاعت کو بچپن کی رضاعت کا حکم نہ دیا جائے۔
واللہ أعلم۔
امام بخاری نے اسی قول کو ترجیح دی ہے۔ (صحیح البخاري، النکاح، باب من قال: لا رضاع بعد الحولین ....، حدیث: 5102)
امام ابن تیمیہ اور امام شوکانی اس حدیث کی بابت لکھتے ہیں کہ عمومی حالات میں تو نہیں مگر کہیں خاص اضطراری احوال میں اس پر عمل کی گنجائش ہے۔ (نیل الأوطار: 6؍353)
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوحذیفہ کی بیوی کو حکم دیا کہ تم ابوحذیفہ کے غلام سالم کو دودھ پلا دو تاکہ ابوحذیفہ کی غیرت (ناگواری) ختم ہو جائے۔ تو انہوں نے انہیں دودھ پلا دیا اور وہ (بچے نہیں) پورے مرد تھے۔ ربیعہ (اس حدیث کے راوی) کہتے ہیں: یہ رخصت صرف سالم کے لیے تھی ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3323]
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ سہلہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ سے کہا: اللہ کے رسول! سالم ہمارے پاس آتا جاتا ہے (اب وہ بڑا ہو گیا ہے) جو باتیں لوگ سمجھتے ہیں وہ بھی سمجھتا ہے اور جو باتیں لوگ جانتے ہیں وہ بھی جان گیا ہے (اور اس کا آنا جانا بھی ضروری ہے) آپ نے فرمایا: " تو اسے اپنا دودھ پلا دے تو اپنے اس عمل سے اس کے لیے حرام ہو جائے گی۔" ابن ابی ملیکہ (اس حدیث کے راوی) کہتے ہیں: میں نے اس حدیث کو سال ب۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3324]
(2) چھوٹا بچہ جسے ابھی خاص باتوں کا شعور نہ ہو‘ اجنبی عورتوں کے پاس آ جا سکتا ہے۔