صحيح مسلم
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل
باب جَوَازِ دُخُولِ مَكَّةَ بِغَيْرِ إِحْرَامٍ: باب: بغیر احرام مکہ میں داخل ہونے کا جواز۔
حدثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعَنْبِيُّ ، وَيَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَمَّا الْقَعَنْبِيُّ ، فقَالَ : قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، وَأَمَّا قُتَيْبَةُ ، فقَالَ حدثنا مَالِكٌ ، وقَالَ يَحْيَى ، وَاللَّفْظُ لَهُ ، قُلْتُ لِمَالِكٍ : أَحَدَّثَكَ ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَخَلَ مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ وَعَلَى رَأْسِهِ مِغْفَرٌ ، فَلَمَّا نَزَعَهُ جَاءَهُ رَجُلٌ ، فقَالَ : ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ ، فقَالَ : اقْتُلُوهُ " ، فقَالَ مَالِكٌ : نَعَمْ .عبداللہ بن مسلمہ قعنبی، یحییٰ بن یحییٰ اور قتیبہ بن سعید نے ہمیں حدیث بیان کی، قعنبی نے کہا: میں نے امام مالک کے سامنے قراءت کی، قتیبہ نے کہا: ہم سے امام مالک نے حدیث بیان کی اور یحییٰ نے کہا: (الفاظ انہی کے ہیں) میں نے امام مالک سے پوچھا: کیا بن شہاب نے آپ کو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح کے سال مکہ میں داخل ہوئے اور آپ کے (سر مبارک) پر خود تھا، جب آپ نے اسے اتارا تو آپ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: ابن خطل کعبہ کے پردوں سے چمٹا ہوا ہے، آپ نے فرمایا: ”اسے قتل کر دو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار لیا، تو پھر سر پر سیاہ پگڑی باندھ لی اور بغیر احرام کے داخل ہونے کا باعث یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمرہ کرنا مقصود نہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو فتح مکہ کے لیے نکلے تھے، مسئلہ گزرچکا ہے، اور ابن خطل کو اس لیے قتل کروا دیا، کیونکہ وہ اسلام لانے کے بعد مرتد ہو گیا تھا اور اپنے مسلمان خادم کو قتل کر دیا تھا نیز وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کرتا تھا، اور اس نے دو لونڈیاں رکھی تھیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور مسلمانوں کو بُرا بھلا کہتی تھیں، اور اس حدیث سے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ، اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، نے حد قائم کرنے کے جواز پر استدلال کیا ہے، لیکن دوسروں کے نزدیک اس کو ارتداد کی بنا پر قتل کیا تھا، قصاص کے طور پر قتل نہیں کیا تھا۔
ایک آدمی کا قاتل بھی تھا اور رسول کریم ﷺ کی ہجو کے گیت گایا کرتا تھا۔
چنانچہ اس موقع پر وہ کعبہ کے پردوں سے باہر نکالا گیا اور زمزم اور مقام ابراہیم کے درمیان اس کی گردن ماری گئی۔
آنحضرت ﷺ نے آئندہ کے لیے اس طرح کر نے سے منع فرمایا کہ اب قریش کا آدمی اس طرح بے بس کرکے نہ مارا جائے۔
خود لو ہے کا کن ٹوپ جسے جنگ میں سر کی حفاظت کے لیے اوڑھ لیا جاتا تھا۔
1۔
ابن خطل کانام عبداللہ تھا۔
یہ اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگیا، نیزاس نے ایک آدمی کو ناحق قتل بھی کیا تھا۔
اس کی دولونڈیاں تھیں جو رسول اللہ ﷺ کی ہجو میں گایا کرتی تھیں۔
اس مردود کو چاہِ زمزم(زمزم کے کنویں)
اور مقام ابراہیم کے درمیان کھڑا کرکے قتل کردیا گیا۔
(فتح الباري: 21/8۔
)
2۔
رسول اللہ ﷺ اس وقت محرم نہیں تھے کیونکہ دیگر روایات سے بھی یہی پتہ چلتا ہے، چنانچہ حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ مکے میں داخل ہوئے تو آپ کے سر پر کالی پگڑی تھی۔
(مسند أحمد: 363/3)
یہ حدیث اس حدیث کی مخصص ہے کہ جو شخص مسجد حرام میں آ جائے وہ بے خوف ہے اور اس سے یہ نکلا کہ مسجد حرام میں حد قصاص لیا جا سکتا ہے، خود‘ لوہے کا ٹوپ جو میدان جنگ میں سر کے بچانے کے لئے استعمال ہوتا تھا جس طرح لوہے کا کرتہ زرہ نامی سے باقی بدن کو بچایا جاتا تھا۔
1۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ قیدیوں کو قتل کرنا جائز نہیں۔
امام بخاری ؒنے ثابت کیا ہے کہ حالات اگر تقاضا کریں تو ایسا کرنا جائز ہے بلکہ اسے باندھ کر بھی مارا جا سکتا ہے چنانچہ ابن خطل کے ساتھ یہی برتاؤ کیا گیا۔
وہ بدبخت مسلمان ہونے کے بعد مرتد ہوا پھر وہ ایک مسلمان کا نا حق خون کر کے کافروں سے جا ملا اور اپنی لونڈیوں سے رسول اللہ ﷺ کی توہین کراتا تھا۔
2۔
رسول اللہ ﷺ نے اسے حرم ہی میں قتل کردینے کا حکم دیا۔
اگرچہ حرم میں آنے والا امن کا حق دار ہے لیکن اس حدیث کے مطابق ابن خطل کا قتل مخصوص ہے نیز رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے کچھ وقت کے لیے حرم میں لڑائی کی اجازت دی گئی۔
اس کے بعد قیامت تک کسی کو حرم کی حرمت پامال کرنے کی اجازت نہیں۔
‘‘ (صحیح البخاري، جزاء الصید، باب: 1834)
آپ ﷺ نے ایک صحابی کو زکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا، جس کے ساتھ ایک مسلمان غلام بھی تھا۔
ابن خطل نے اس مسلمان غلام کو کھانا تیار کرنے کا حکم دیا اور خود سو رہا، پھر جاگا تو اس مسلمان غلام نے کھانا تیار نہیں کیا تھا، غصہ میں آکر اس نے اس غلام کو قتل کر ڈالا اور خود اسلام سے پھر گیا۔
دوگانے والی لونڈیاں اس نے رکھی تھیں اور ان سے آنحضرت ﷺ کی ہجو کے گیت گوایا کرتا تھا۔
یہ بدبخت ایسا ازلی دشمن ثابت ہوا کہ اسے کعبہ شریف کے اند رہی قتل کر دیا گیا۔
ابن خطل کو قتل کرنے والے حضرت ابوبرزہ اسلمی ؓ تھے بعض نے حضرت زبیر کو بتلایا ہے۔
(1)
امام بخاری ؒ کا مقصد ہے کہ جو لوگ حج و عمرے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ مکہ میں احرام کے ساتھ داخل ہوں۔
ان کے علاوہ جو لوگ اپنی ذاتی ضروریات یا کسی ہنگامی غرض کے پیش نظر مکہ میں آئے ان پر احرام کی پابندی لگانا درست نہیں، چنانچہ رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے وقت مکہ میں احرام کے بغیر داخل ہوئے کیونکہ آپ کے سر مبارک پر خود تھا۔
اگر بحالت احرام ہوتے تو آپ کا سر ننگا ہوتا۔
اس بنا پر کسی ہنگامی ضرورت کے پیش نظر مکے میں داخل ہونے والا احرام سے مستثنیٰ ہے۔
(2)
واضح رہے کہ ابن خطل نے ایک مسلمان کو قتل کر دیا تھا۔
اس کے بعد وہ مرتد ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے حرم پاک میں اسے قتل کرنے کا حکم دیا، چنانچہ حضرت ابو برزہ اسلمی ؓ نے اسے کیفر کردار تک پہنچایا۔
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال مکہ داخل ہوئے تو آپ کے سر پر خود تھا، آپ سے کہا گیا: ابن خطل ۱؎ کعبہ کے پردوں میں لپٹا ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا: ” اسے قتل کر دو۔“ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1693]
وضاحت:
1؎:
ابن خطل کا نام عبداللہ یا عبدالعزی تھا، نبی اکرم ﷺ جب مکہ میں داخل ہوئے تو آپﷺ نے فرمایا: ’’جو ہم سے قتال کرے اسے قتل کردیاجائے‘‘، اس کے بعد کچھ لوگوں کا نام لیا، ان میں ابن خطل کا نام بھی تھا، آپ نے ان سب کے بارے میں فرمایا کہ یہ ’’جہاں کہیں ملیں انہیں قتل کردیا جائے خواہ خانہ کعبہ کے پردے ہی میں کیوں نہ چھپے ہوں‘‘، ابن خطل مسلمان ہوا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اسے زکاۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا، ایک انصاری مسلمان کو بھی اس کے ساتھ کردیا، ابن خطل کا ایک غلام جو مسلمان تھا، اس کی خدمت کے لیے اس کے ساتھ تھا، اس نے اپنے مسلمان غلام کو ایک مینڈھا ذبح کرکے کھانا تیار کرنے کے لیے کہا، اتفاق سے وہ غلام سو گیا، اور جب بیدار ہوا تو کھانا تیار نہیں تھا، چنانچہ ابن خطل نے اپنے اس مسلمان غلام کو قتل کر دیا، اور مرتد ہو کر مشرک ہوگیا، اس کے پاس دو گانے بجانے والی لونڈیاں تھیں، یہ آپ ﷺ کی شان میں گستاخیاں کیا کرتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ آپﷺ نے اسے قتل کردینے کا حکم دیا۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں فتح مکہ کے سال داخل ہوئے، آپ کے سر پر خود تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اتارا تو ایک شخص آیا اور کہنے لگا: ابن خطل کعبہ کے غلاف سے چمٹا ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اس کو قتل کر دو “ ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابن خطل کا نام عبداللہ تھا اور اسے ابوبرزہ اسلمی نے قتل کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2685]
1۔
رسول اللہ ﷺ کا خود پہنے مکہ میں داخل ہونا دلیل ہے کہ حج عمرے کے علاوہ حسب احوال انسان بغیر حرام کے مکہ میں داخل ہوسکتا ہے۔
2۔
ابن خطل پہلے مسلمان ہوگیا تھا۔
اس کو رسول اللہ ﷺ نے کسی کام سے بھیجا اور ایک انصاری کو بطور خادم اس کے ساتھ روانہ کیا۔
اس سے کوئی تقصیر (غلطی) ہوئی تو اس نے اس انصاری کو قتل کرڈالا۔
اور اس کا مال لوٹ لیا اور مرتد ہوگیا۔
سو اسی وجہ سے اس کو رسول اللہﷺ نے امان نہ دی۔
اور قتل کرنے کا حکم دیا۔
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (فتح مکہ کے موقع پر) خود پہنے ہوئے مکہ میں داخل ہوئے، تو آپ سے کہا گیا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں سے لپٹا ہوا ہے، تو آپ نے فرمایا: ” اسے قتل کر دو “ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2870]
(2) ”ابن خطل“ نام عبداللہ تھا۔ مسلمان ہونے کے بعد ایک آدمی کو قتل کر کے مرتد ہوگیا تھا۔ رسول اللہﷺ کی ہجو گوئی شروع کر دی تھی۔ چونکہ قصاصاً یہ شخص واجب القتل تھا، ارتداد کے جرم میں بھی اس کا قتل لازم تھا، رسول اللہﷺ کی ہجو گوئی بھی قتل کی سزا کا موجب تھی، اس لیے آپ نے فتح مکہ کے موقع پر اس کے قتل کا حکم صادر فرمایا تھا۔ اس نے بچنے کے لیے کعبہ کا غلاف پکڑ لیا، مگر ایسے ملعون کو معافی کیسے مل سکتی تھی۔
(3) ”قتل کر دو“ ویسے تو حرم میں قتل منع ہے۔ مجرم کو باہر لے جا کر سزا دینی چاہیے مگر فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہﷺ کے لیے خصوصی طور پر کچھ دیر کے لیے حرم میں قتل کی اجازت تھی، پھر قیامت تک کے لیے حرام کر دیا گیا۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر ’’ خود “ تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سر سے اتارا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا، اس نے کہا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں کے ساتھ چمٹا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اسے قتل کر دو۔ “ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1103»
«أخرجه البخاري، الجهاد، باب قتل الأسير وقتل الصبر، حديث:3044، ومسلم، الحج، باب جواز دخول مكة بغير إحرام، حديث:1357.»
تشریح: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مرتد اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز رویہ رکھنے والے کی سزا قتل ہے اگرچہ وہ بیت اللہ کے پردے میں چھپا ہوا ہو۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اپنی حفاظت کے لیے وسائل استعمال کرنا درست ہے۔ یہ توکل کے خلاف نہیں ہے۔