صحيح مسلم
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل
باب النَّهْيِ عَنْ حَمْلِ السِّلاَحِ بِمَكَّةَ بِلاَ حَاجَةٍ: باب: مکہ مکرمہ میں بلاضرورت ہتھیار اٹھانے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1356
حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حدثنا ابْنُ أَعْيَنَ ، حدثنا مَعْقِلٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لَا يَحِلُّ لِأَحَدِكُمْ أَنْ يَحْمِلَ بِمَكَّةَ السِّلَاحَ " .حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”تم میں سے کسی کے لیے مکہ میں اسلحہ اٹھانا حلال نہیں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ’’تم میں سے کسی کے لیے روا نہیں کہ وہ مکہ میں ہتھیار اٹھائے۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3307]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جمہور علماء امت کے نزدیک اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مکہ اورحدود حرم میں کسی مسلمان کو دوسرے کے خلاف ہتھیاراٹھانا اور اس کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے، اگراس کے ہاتھ میں لینے سے کسی کو اذیت اور زخم لگنے کا خطرہ نہ ہو تو محض ہتھیار ہاتھ میں لے لینا نا جائز نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1356 سے ماخوذ ہے۔