صحيح مسلم
كتاب الزكاة— زکاۃ کے احکام و مسائل
باب فَضْلِ النَّفَقَةِ وَالصَّدَقَةِ عَلَى الأَقْرَبِينَ وَالزَّوْجِ وَالأَوْلاَدِ وَالْوَالِدَيْنِ وَلَوْ كَانُوا مُشْرِكِينَ: باب: والدین اور دیگر اقرباء پر خرچ کرنے کی فضیلت اگرچہ وہ مشرک ہوں۔
حدیث نمبر: 1001
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لِي أَجْرٌ فِي بَنِي أَبِي سَلَمَةَ ؟ ، أُنْفِقُ عَلَيْهِمْ وَلَسْتُ بِتَارِكَتِهِمْ هَكَذَا وَهَكَذَا إِنَّمَا هُمْ بَنِيَّ ، فَقَالَ : " نَعَمْ لَكِ فِيهِمْ أَجْرُ مَا أَنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ " ،حضرت اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے میری اولاد پر مجھے خرچ کرنے پر اجر ملے گا؟ جبکہ میں انہیں چھوڑ تو سکتی نہیں ہوں کہ وہ اِدھر اُدھر سے مانگتے پھریں، آخر وہ میرے ہی بیٹے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا: ”ہاں تمھیں ان پر خرچ کرنے کا اجر ملے گا۔‘‘
وحَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ . ح وحَدَّثَنَاه إسحاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَا : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، جَمِيعًا ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ .علی بن مسہر اور معمر (راشد) دونوں نے باقی ماندہ اسی سند کے ساتھ ہشام بن عروہ سے اسی کے مانند روایت کی۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5369 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5369. سیدنا ام سلمہ ؓ سے روای ہے انہوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! آیا ابو سلمہ ؓ کے بیٹوں پر خرچ کرنے سے مجھے کوئی ثواب ملے گا؟ میں انہیں بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتی، آخر وہ میرے بیٹے ہی تو ہیں آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں! تمہیں ہر اس چیز کا اجر ملے گا جو تم ان پر خرچ کروگی۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:5369]
حدیث حاشیہ:
(1)
بچے کی والدہ تو خود اس کے باپ پر بوجھ ہوتی ہے کیونکہ وہ اس کی ذمہ داری میں ہوتی ہے، جب اس پر اپنا خرچہ واجب نہیں تو بچے کا خرچہ کیسے واجب ہو گا؟ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو ان کے بیٹوں پر خرچ کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ آپ نے صرف یہ فرمایا کہ جو کچھ تو ان پر خرچ کرے گی تجھے اس کا اجروثواب ضرور ملے گا۔
(2)
جب ماں پر بچے کا خرچہ واجب نہیں تو باپ پر ہو گا۔
جب تک وہ زندہ ہے خود اسے برداشت کرے گا، جب فوت ہو جائے گا تو اس کے ورثاء کے ذمے ہے کہ وہ بچے کے اخراجات برداشت کریں۔
واللہ أعلم

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5369 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 1467 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
1467. حضرت اُم سلمہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:میں نے عرض کیا:اللہ کے رسول اللہ ﷺ!اگر میں ابو سلمہ ؓ کے بیٹوں پر خرچ کروں تو کیا مجھے اجر ملے گا، حالانکہ وہ میرے بھی بیٹے ہیں؟آپ ﷺ نے فرمایا:’’ان پر جو خرچ کروگی۔ تمھیں اس کا ضروراجر ملےگا۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:1467]
حدیث حاشیہ: محتاج اولاد پر صدقہ خیرات حتی کہ مال ذکوۃ دینے کا جواز ثابت ہوا۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1467 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 1467 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
1467. حضرت اُم سلمہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:میں نے عرض کیا:اللہ کے رسول اللہ ﷺ!اگر میں ابو سلمہ ؓ کے بیٹوں پر خرچ کروں تو کیا مجھے اجر ملے گا، حالانکہ وہ میرے بھی بیٹے ہیں؟آپ ﷺ نے فرمایا:’’ان پر جو خرچ کروگی۔ تمھیں اس کا ضروراجر ملےگا۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:1467]
حدیث حاشیہ:
(1)
ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ صدقہ و خیرات، فرض ہو یا نفل، بیوی اپنے محتاج خاوند اور ماں اپنے نادار بچوں کو دے سکتی ہے، کیونکہ بیوی کے ذمے خاوند کی اور ماں کے ذمے بچوں کی کفالت نہیں ہے۔
بعض حضرات نے ان احادیث میں صدقے سے نفل صدقہ مراد لیا ہے، لیکن امام بخاری ؒ نے اس مقام پر زکاۃ مراد لی ہے۔
جیسا کہ عنوان سے پتہ چلتا ہے۔
حدیث کے ظاہر الفاظ حضرت امام بخاری کے مؤید ہیں۔
(2)
حضرت ابو سعید خدری ؓ کی حدیث میں تھا کہ حضرت زینب زوجہ عبداللہ بن مسعود ؓ نے خود سوال کیا اور مذکورہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے حضرت بلال ؓ کو کہا، ان دونوں روایات میں تضاد نہیں۔
ممکن ہے کہ دو الگ الگ واقعات ہوں یا انہوں نے پہلے بلال سے کہا ہو اور بعد میں خود رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا ہو، البتہ حدیث کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ دو واقعات ہیں: ایک واقعے میں صدقے کے متعلق سوال کا ذکر ہے اور دوسرے میں محض نفقے کے متعلق دریافت کیا گیا کہ ایسا کرنے سے اللہ کے ہاں اجر ملے گا یا نہیں؟ (3)
واضح رہے کہ حدیث میں دوسری عورت حضرت ابو مسعود عقبہ بن عمرو انصارى ؓ کی بیوی حضرت زینب ؓ تھیں۔
(فتح الباري: 414/3) (4)
حدیث ام سلمہ میں یہ صراحت نہیں کہ وہ ان یتیم بچوں پر مال زکاۃ سے خرچ کرتی تھیں، تاہم اتنا ضرور ہے کہ وہ ان پر خرچ کرتی تھیں۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1467 سے ماخوذ ہے۔