کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جنگ صفین کا بیان
حدیث نمبر: 40683
٤٠٦٨٣ - حدثنا علي بن حفص عن أبي معشر عن محمد بن عمارة بن خزيمة بن ثابت قال: ما زال جدي كافا سلاحه يوم صفين ويوم الجمل حتى قتل عمار، فلما قتل سل سيفه وقال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "تقتل عمارا الفئة الباغية"، فقاتل حتى قتل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عمارہ بن خزیمہ بن ثابت فرماتے ہیں کہ میرے والد جنگ صفین اور جنگ جمل میں ہتھیار سے دور رہے۔ لیکن جب حضرت عمار شہید ہوگئے تو انہوں نے اپنی تلوار نیام سے نکال لی اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عمار کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی۔ پھر انہوں نے قتال کیا اور شہید ہوگئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40683
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع؛ أبو معشر ضعيف، ومحمد بن عمارة لا يروي عن جده، أخرجه أحمد (٢١٨٧٣)، والحاكم ٣/ ٣٩٧، والطبراني (٣٧١١)، وابن سعد ٣/ ٢٥٩، ويعقوب بن سفيان في المعرفة ٣/ ٣٦٣، وابن عساكر ١٦/ ٣٦٩، والخطيب في الموضح ١/ ٢٦٤.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40683، ترقيم محمد عوامة 39030)
حدیث نمبر: 40684
٤٠٦٨٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا ورقاء عن عمرو بن دينار عن زياد مولى عمرو بن (العاص) (١) عن (عمرو بن (العاص)) (٢) (٣) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "تقتل عمارا الفئة الباغية" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عمار کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40684
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40684، ترقيم محمد عوامة 39031)
حدیث نمبر: 40685
٤٠٦٨٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن أبي البختري قال: لما كان يوم صفين واشتدت الحرب دعا عمار بشربة لبن فشربها، وقال: إن رسول اللَّه ﷺ قال لي: "إن آخر شربة تشربها من الدنيا شربة لبن" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ جب صفین میں جنگ تیز ہوگئی تو حضرت عمار نے دودھ کا پیالہ منگوا کر پیا اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا کہ تم دنیا میں آخری چیز دودھ پیو گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40685
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40685، ترقيم محمد عوامة 39032)
حدیث نمبر: 40686
٤٠٦٨٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن شمر عن عبد اللَّه بن سنان الأسدي قال: رأيت عليا يوم صفين ومعه سيف رسول اللَّه ﷺ ذو الفقار قال: فنضبطه (فيفلت) (١) فيحمل عليهم، (قال) (٢): ثم يجيء، قال: ثم يحمل عليهم (٣)، قال: فجاء بسيفه قد (تثنى) (٤) فقال: إن هذا يعتذر إليكم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن سنان اسدی فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کے ہاتھ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذوالفقار نامی تلوار تھی۔ ہم ان کے اردگرد رہتے تھے لیکن وہ ہمیں پیچھے چھوڑ دیتے تھے، وہ حملہ کرتے پھر آتے پھر حملہ کرتے۔ پھر وہ اپنی تلوار لائے تو وہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ یہ تمہارے لئے عذر پیش کرتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40686
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه ابن أبي الدنيا في مكارم الأخلاق (١٦٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40686، ترقيم محمد عوامة 39033)
حدیث نمبر: 40687
٤٠٦٨٧ - حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة قال: سألت الحكم هل شهد أبو أيوب صفين؟ قال: لا، ولكن (قد) (١) شهد يوم النهر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ کیا ابو ایوب صفین کی جنگ میں شریک ہوئے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس میں تو نہیں یوم النہر میں شریک تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40687
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40687، ترقيم محمد عوامة 39034)
حدیث نمبر: 40688
٤٠٦٨٨ - حدثنا عمر بن أيوب الموصلي عن جعفر بن برقان عن يزيد بن الأصم قال: سئل علي عن (قتلى) (١) يوم صفين، فقال: قتلانا وقتلاهم في الجنة، ⦗٥٣٥⦘ ويصير الأمر إليَّ وإلى معاوية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
یزید بن اصم کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے صفین کے مقتولین کا حکم پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ان کے اور ہمارے مقتول سب جنتی ہیں، معاملہ میرا اور معاویہ کا رہ جاتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله / حدیث: 40688
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ وهنا إسناد صحيح، فيه رواية يزيد عن علي، خلافًا لما ذكره المزي ٣٢/ ٨٤، وأخرجه ابن عساكر ٥٩/ ١٣٩، وبنحوه سعيد بن منصور ١/ (٢٩٦٨)، وابن أبي جرادة في بغية الطلب ١/ ٢٩٧.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40688، ترقيم محمد عوامة 39035)