کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
حدیث نمبر: 40441
٤٠٤٤١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن (عاصم عن) (١) زر عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تذهب الدنيا حتى يبعث اللَّه رجلا من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي، واسم أبيه اسم أبي" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ میرے اہل بیت میں سے ایک مرد کو بھیجیں گے جس کا نام میرے نام کے موافق ہوگا (مراد حضرت مہدی جن کا نام محمد بن عبداللہ ہوگا) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40441
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف عاصم في زر، أخرجه أحمد (٣٥٧١)، والطبراني (١٠٢١٩)، والترمذي (٢٢٣١)، وأبو داود (٤٢٨٢)، وابن حبان (٥٩٥٤)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ٩٥، والخطيب في تاريخه ٤/ ٣٨٨، وابن ماجه (٤٠٨٢)، والحاكم ٤/ ٤٤٢، وابن عدي ٧/ ٢٦٢٥.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40441، ترقيم محمد عوامة 38802)
حدیث نمبر: 40442
٤٠٤٤٢ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن القاسم بن أبي بزة عن ⦗٤٠٣⦘ أبي الطفيل عن علي عن النبي ﷺ قال: "لو لم يبق من الدهر إلا يوم لبعث اللَّه رجلا من أهل بيتي يملؤها عدلا كما ملئت جورا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر (دنیا کے) زمانے کا ایک دن ہی باقی رہے تو اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھیجیں گے میرے اہل بیت سے جو زمین کو انصاف سے بھر دے گا جیسا کہ اسے ظلم سے بھر دیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40442
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (٧٧٣)، وأبو داود (٢٨٣٤)، والبزار (٩٣٤)، والضياء ٢/ (٥٥١)، وابن قانع ٢/ ٢٥٩، وابن الجوزي في العلل (١٤٣٣)، والداني (٥٦١)، والبيهقي في الاعتقاد ص ٢١٦.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40442، ترقيم محمد عوامة 38803)
حدیث نمبر: 40443
٤٠٤٤٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن ابن سيرين قال: المهدي من هذه الأمة، وهو الذي يؤم عيسى بن مريم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ ارشاد فرمایا کہ مہدی اس امت میں سے ہیں اور وہ وہی ہیں جو عیسیٰ ابن مریم کی امامت کروائیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40443
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40443، ترقيم محمد عوامة 38804)
حدیث نمبر: 40444
٤٠٤٤٤ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن محمد قال: يكون في هذه الأمة خليفة لا يفضل عليه أبو بكر ولا عمر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوف حضرت محمد بن سیرین سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ اس امت میں ایک خلیفہ ہوں گے ان پر ابوبکر اور عمر کو فضیلت نہیں دی جاسکتی ہے (مراد یہ ہے کہ اخیر زمانے میں اس امت میں ا ن کے آثار صلاح اور افراد امت میں عدل و انصاف کی اشاعت میں شنخی سے مماثلت ہوگی ورنہ شیخین کی تفضیل حتمی بات ہے) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40444
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40444، ترقيم محمد عوامة 38805)
حدیث نمبر: 40445
٤٠٤٤٥ - حدثنا وكيع عن فضيل بن مرزوق عن عمران بن ظبيان عن حُكَيْم بن سعد قال: لما قام سليمان (١) فأظهر ما أظهر قلت لأبي (تحيي) (٢): هذا المهدي الذي يذكر؟ قال: لا، ولا (المتشبه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ظبیان حکیم بن سعد سے روایت ہے عمران بن ظبیان نے فرمایا کہ جب سلیمان بن عبدالملک نے حکومت سنبھالی تو انہوں نے نے ظاہر کیے اپنے کارنامے (عمران بن ظبیان نے کہا) میں نے کہا ابی تحیی سے (یعنی حکیم بن سعد سے) کہ یہ مہدی ہے جس کا ذکر کیا جاتا ہے انہوں نے فرمایا نہیں اور نہ ہی یہ ان کے مشابہہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40445
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40445، ترقيم محمد عوامة 38806)
حدیث نمبر: 40446
٤٠٤٤٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة قال: قلت لطاوس: عمر بن عبد العزيز المهدي؟ قال: قد كان مهديًا وليس به، إن النهدي إذا كان زيد المحسن في إحسانه، و (تيب) (١) عن المسيء من إساءته، وهو يبذل المال ويشتد على العمال ويرحم المساكين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت طاؤس سے عرض کیا کہ عمر بن عبدالعزیز مہدی ہیں انہوں نے فرمایا کہ مہدی تو تھے (یعنی ہدایت یافتہ) اور وہ مہدی نہیں تھے کیونکہ مہدی جب ہوں گے تو نیک آدمی کو نیکی میں بڑھا دیا جائے گا اور گنہگار گناہ سے توبہ کرے گا وہ مال خرچ کریں گے اور عاملوں پر سختی کریں گے اور مساکین پر رحم کریں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40446
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40446، ترقيم محمد عوامة 38807)
حدیث نمبر: 40447
٤٠٤٤٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا موسى الجهني قال: حدثني عمر ابن قيس الماصر قال: حدثني مجاهد قال: حدثني فلان رجل من أصحاب النبي ⦗٤٠٤⦘ ﷺ (١) أن المهدي لا يخرج حتى تقتل النفس الزكية؛ فإذا قتلت النفس الزكية غضب عليهم من في السماء ومن في الأرض، فأتى الناس المهدي، فزفوه كما تزف العروس إلى زوجها ليلة عرسها، وهو يملأ الأرض قسطا وعدلا وتخرج الأرض نباتها وتمطر السماء مطرها، وتنعم أمتي في ولايته نعمة لم (تنعمها) (٢) قط (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ مہدی کا خروج نہیں ہوگا یہاں تک کہ پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا جب پاکیزہ جان کو قتل کردیا جائے گا تو ان پر جو آسمانوں میں ہیں اور زمینوں میں ہیں وہ غضبناک ہوں گے تو لوگ حضرت مہدی کے پاس آئیں گے وہ ان کو لے جائیں گے جیسے کہ دلہن کو اس کے شوہر کے گھر اس کی شادی کی رات لے جایا جاتا ہے وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے اور زمین اپنی نباتات کو نکالے گی اور آسمان بارش برسائے گا اور میری امت اس کی امارت مں ا اتنی آسودہ حال ہوگی کہ اس سے پہلے کبھی اتنی آسودہ حال نہیں ہوئی ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40447
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40447، ترقيم محمد عوامة 38808)