حدیث نمبر: 39495
٣٩٤٩٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الضحاك: ﴿وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ﴾ قال: هذا يوم بدر خاصة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک سے { وَمَنْ یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ } کے بارے میں منقول ہے کہ یہ حکم خاص طور پر بدر کے دن تھا۔
حدیث نمبر: 39496
٣٩٤٩٦ - حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن: ﴿وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ إِلَّا مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيِّزًا إِلَى فِئَةٍ﴾ [الأنفال: ١٦] قال: هذا يوم بدر خاصة، ليس الفرار من الزحف من الكبائر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن { وَمَنْ یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ إِلاَّ مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ ، أَوْ مُتَحَیِّزًا إِلَی فِئَۃٍ } کے بارے میں منقول ہے کہ یہ یوم بدر کی خاصیت تھی۔ لشکر سے فرار کبیرہ گناہوں میں سے نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 39497
٣٩٤٩٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: جعل رسول اللَّه ﷺ فداء ⦗٤٦٢⦘ العربي يوم بدر أربعين أوقية، وجعل فداء المولى عشرين أوقية الأوقية أربعون درهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عربی (آقا) کا فدیہ، یوم بدر کو چالیس اوقیہ اور غلام کا فدیہ بیس اوقیہ مقرر فرمایا تھا۔ ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 39498
٣٩٤٩٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن أبي الزناد قال: كان الصفي يوم بدر سيف عاصم بن منبه بن الحجاج (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزناد سے منقول ہے کہ بدر کے دن عاص بن منبہ بن حجاج کی تلوار صفی (وہ مقدار جو حاکم تقسیم غنیمت سے قبل اپنے لئے مقرر کرے) بنی تھی۔
حدیث نمبر: 39499
٣٩٤٩٩ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو عن الزهري عن محمد بن جبير عن جبير بن مطعم قال: قدمت على رسول اللَّه ﷺ في فداء أهل بدر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن مطعم سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اہل بدر کے فدیہ میں حاضر ہو اتھا۔
حدیث نمبر: 39500
٣٩٥٠٠ - حدثنا أبو (أسامة) (١) عن ابن عون عن أبي العالية قال: كنا نتحدث أن قوله: ﴿يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى﴾ [الدخان: ١٦]، يوم بدر، والدخان قد مضى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ سے روایت ہے کہ ہم باہم یہ گفتگو کرتے تھے کہ { یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَۃَ الْکُبْرَی } سے مراد بدر کا دن ہے اور دھواں جا چکا ہے۔
حدیث نمبر: 39501
٣٩٥٠١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: (كنا) (١) اشتركنا يوم بدر (أنا) (٢) وعمار وسعد فيما أصبنا يوم بدر، فأما أنا وعمار فلم نجئ بشيء، وجاء سعد بأسيرين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ بدر کے دن ہم تینوں، عمار، سعد اور میں حاصل ہونے والی غنیمت میں مشترک ہوگئے۔ میں اور عمار تو کچھ بھی نہ لائے جبکہ حضرت سعد دو قیدی بنا کر لائے۔
حدیث نمبر: 39502
٣٩٥٠٢ - حدثنا عبد الرحيم عن (محمد بن إسحاق عن) (١) محمد بن عمرو (ابن) (٢) عطاء قال: كان سهيلُ بن عمرو رجلا أعلمَ من شفته السفلى، فقال عمر بن الخطاب لرسول اللَّه ﷺ يوم أسر ببدر: يا رسول اللَّه، أنزع ثنيتيه السفليين فيدلع لسانه فلا يقوم عليك خطيبا بموطن أبدا، فقال: "لا أمثل فيمثل اللَّه (بي) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے روایت ہے کہ سہیل بن عمرو ایک ایسا آدمی تھا جس کا نچلا ہونٹ پھٹا ہوا تھا۔ جب وہ بدر کے دن قید کر کے لایا گیا تو حضرت عمر بن خطاب نے عر ض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! اس کے سامنے والے نچلے دو دانت اکھیڑ دیجئے تاکہ اس کی زبان باہر نکل آئے اور یہ آپ کی مخالفت میں کسی بھی جگہ بات نہ کرسکے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں مثلہ نہیں کرتا کہ (بدلہ میں) اللہ تعالیٰ میرا مثلہ فرمائے۔
حدیث نمبر: 39503
٣٩٥٠٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لم تحل الغنائم لقوم سود الرءوس قبلكم، كانت نار تنزل من السماء فتأكلها، (فلما) (١) كان يوم بدر أسرع الناس في الغنائم فأنزل اللَّه: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (٦٨) فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلَالًا طَيِّبًا﴾ " [الأنفال: ٦٨ - ٦٩] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم سے پہلے سیاہ رنگ سروں والوں کے لئے غنیمتیں حلال نہیں تھیں۔ آسمان سے آگ اترتی تھی اور غنائم کو کھا لیتی تھی۔ پھر جب بدر کا دن آیا تو لوگوں نے غنائم مں جلد بازی شروع کی۔ تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ { لَوْلاَ کِتَابٌ مِنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِیمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیمٌ ، فَکُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَیِّبًا }۔
حدیث نمبر: 39504
٣٩٥٠٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: أول من استشهد من المسلمين يوم بدر (مهجع) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبد الرحمان سے روایت ہے کہ بدر کے دن اہل اسلام میں سب سے پہلے شہید ہونے والے حضرت مہجع تھے۔