حدیث نمبر: 39364
٣٩٣٦٤ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا أبو أسامة قال: (حدثنا) (٢) عبد الملك قال: (حدثنا) (٣) أبو فزارة قال: أبصر النبي ﷺ زيد بن حارثة (غلاما) (٤) ذا (ذؤابة) (٥) قد أوقفه قومه بالبطحاء يبيعونه، فأتى خديجة فقال: "رأيت غلاما بالبطحاء (قد) (٦) أوقفوه ليبيعوه ولو كان لي ثمنه لاشتريته"، قالت: وكم ثمنه؟ قال: "سبعمائة"، قالت: خذ سبعمائة واذهب فاشتره، فاشتراه فجاء به إليها قال: "أما إنه لو كان لي لأعتقته"، قالت: فهو لك فأعتقه (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فزارہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ کو زلفوں والے غلام کی حالت میں دیکھا جبکہ ان کو ان کی قوم نے بطحاء میں فروخت کرنے کے لئے کھڑا کیا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا : میں نے بطحاء میں ایک غلام کو دیکھا ہے جس کو لوگوں نے فروخت کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے ۔ اگر میرے پاس اس کی قیمت ہوتی تو میں اس کو خرید لیتا۔ حضرت خدیجہ نے عرض کیا۔ اس کی قیمت کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سات سو۔ حضرت خدیجہ نے کہا : سات سو لے لیں اور جائیں اس کو خرید لیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو خرید لیا اور اس کو لے کر حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا۔ بات یہ ہے کہ اگر یہ میرا ہوتا تو میں اس کو آزاد کردیتا ۔ حضرت خدیجہ نے عرض کیا۔ یہ غلام آپ کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو آزاد کردیا۔