کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 39362
٣٩٣٦٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا محمد بن أبي عبيدة قال: حدثني أبي عن الأعمش عن القاسم بن عبد الرحمن عن أبيه قال: قال عبد اللَّه: لقد رأيتني سادس ستة ما على ظهر الأرض مسلم غيرنا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبد الرحمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں تحقیق میں نے خود کو چھ میں چھٹا دیکھا ہے۔ زمین کی پشت پر ہمارے سوا کوئی مسلمان ظاہر نہیں ہوا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39362
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه ابن حبان (٧٠٦٢)، والحاكم ٣/ ٣١٣، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٨)، والطبراني (٨٤٠٦)، والبزار (١٩٨٧)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٢٦، وابن عساكر ٣٣/ ٦٨.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39362، ترقيم محمد عوامة 37757)
حدیث نمبر: 39363
٣٩٣٦٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (عبد الرحمن) (١) بن عتبة عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان أول من أفشى القرآن بمكة من في رسول اللَّه ﷺ عبد اللَّه بن مسعود، وأول من بنى مسجدا يصلى فيه عمار بن (ياسر) (٢)، وأول من أذن بلال، وأول من رمى بسهم في سبيل اللَّه (سعد) (٣) بن مالك، وأول من قتل من المسلمين مهجع، وأول من عدا به فرسه في سبيل اللَّه المقداد، وأول حي أدى الصدقة من قبل أنفسهم بنو عذرة، وأول حي (ألفوا) (٤) مع رسول اللَّه ﷺ (جهينة) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبد الرحمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے سب سے پہلے جس نے مکہ میں قرآن پھیلایا وہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے مسجد بنائی جس میں نماز پڑھی گئی وہ عمار بن یاسر تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے اذان دی وہ حضرت بلال تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے راہ خدا میں تیر پھینکا وہ سعد بن مالک تھے۔ اور سب سے پہلے مسلمانوں میں سے جس کو قتل کیا گیا وہ حضرت مہجع تھے۔ اور سب سے پہلے جس شخص نے راہ خدا میں اپنا گھوڑا دوڑایا ہے وہ حضرت مقداد تھے۔ اور سب سے پہلے جس قبیلہ نے اپنی جانوں کی طرف سے صدقہ دیا وہ بنو عذرہ تھا۔ اور سب سے پہلے جو قبیلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مؤلَّف (ساتھ ملا) ہوا وہ جہینہ تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39363
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ القاسم تابعي، وأخرجه الطبراني في الكبير (٨٩٦١)، وفي الأوائل (٨٨) وابن عساكر ٤٣/ ٣٧٩.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39363، ترقيم محمد عوامة 37758)