حدیث نمبر: 39356
٣٩٣٥٦ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا زيد بن حباب عن ابن لهيعة قال: أخبرني يزيد بن عمرو (المعافري) (٢) قال: سمعت أبا ثور الفهمي يقول قدم علينا عبد الرحمن بن عديس البلوي وكان ممن بايع تحت الشجرة، فصعد المنبر فحمد اللَّه وأثنى عليه ثم ذكر عثمان، فقال أبو ثور: فدخلت على عثمان وهو محصور فقال: إني لرابع الإسلام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن عمرو معافری کہتے ہیں کہ میں نے ابو ثور فہمی کو کہتے سُنا ۔ ہمارے پاس حضرت عبد الرحمان بن عدیس بلوی۔ یہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی درخت کے نیچے بیعت کی تھی۔ تشریف لائے ۔ منبر پر چڑھے اور اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی پھر حضرت عثمان کا ذکر فرمایا : حضرت ابو ثور فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے پاس حاضر ہوا جبکہ وہ محصور تھے۔ تو انہوں نے فرمایا : میں چوتھا اسلام قبول کرنے والا ہوں۔