حدیث نمبر: 39354
٣٩٣٥٤ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة عن عمرو ابن مرة عن أبي حمزة مولى الأنصار عن زيد بن أرقم قال: أول من أسلم مع رسول اللَّه ﷺ علي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سب سے پہلے جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمرا ہ اسلام لایا وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔
حدیث نمبر: 39355
٣٩٣٥٥ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبي مالك الأشجعي عن سالم قال: قلت لابن الحنفية: أبو بكر كان أول القوم إسلاما؟ قال: لا، قلت: فيم علا أبو بكر وسبق حتى لا يذكر أحد غيرأبي بكر؟ قال: كان أفضلهم إسلاما حين أسلم حتى لحق بربه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم سے روایت ہے کہ میں نے ابن الحنفیہ سے پوچھا۔ لوگوں میں سے سب سے پہلے حضرت ابوبکر اسلام لائے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : نہیں ! میں نے عرض کیا : پھر حضرت ابوبکر نے کس بنیاد پر عالی مرتبہ حاصل کیا۔ اور سبقت لے گئے یہاں تک کہ حضرت ابوبکر صدیق کے علاوہ کسی کا ذکر ہی نہیں ہوتا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ حضرت ابوبکر صدیق جب اسلام لائے تو وہ لوگوں میں سے سب سے افضل اسلام لانے والے تھے تاآنکہ وہ اپنے پروردگار سے جا ملے۔