کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو عرب کے سامنے پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں…
حدیث نمبر: 39342
٣٩٣٤٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن إسرائيل عن عثمان بن المغيرة عن سالم بن أبي الجعد عن جابر بن عبد اللَّه قال: كان رسول اللَّه ﷺ يعرض نفسه على الناس بالموقف يقول: "ألا رجل يعرضني على قومه، فإن قريشا قد منعوني أن أبلغ كلام ربي"، قال: فأتاه رجل من همدان، (فقال) (٢): (وممن) (٣) أنت؟ قال: من همدان، قال: "وعند قومك منعة؟ " قال: نعم، قال: فذهب الرجل (ثم إنه) (٤) خشي أن يخفره قومه، فرجع إلى النبي ﷺ (فقال) (٥): اذهب فأعرض على قومي ثم آتيك من قابل، ثم ذهب وجاءت وفود ⦗٣٨٠⦘ وجاءت وفود الأنصار في رجب (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے موقف میں پیش فرماتے : اور کہتے : کیا کوئی ایسا شخص ہے جو مجھے اپنی قوم پر پیش کرے۔ کیونکہ قریش نے تو مجھے اس بات سے منع کیا ہے کہ میں اپنے رب کے کلام کی تبلیغ کروں۔ راوی کہتے ہیں : پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ہمدان کا ایک آدمی حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا : تم کس سے ہو ؟ اس نے جواب دیا۔ ہمدان سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا : تمہاری قوم کے پاس منعہ (قوت و شوکت) ہے ؟ اس آدمی نے عرض کیا۔ جی ہاں ! راوی کہتے ہیں : وہ آدمی چلا گیا پھر اس کو یہ خوف ہوا کہ اس کی قوم اس کے ساتھ عہد شکنی کرے گی۔ پس وہ آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میں جاتا ہوں اور میں اپنی قوم پر (آپ کی ذات کو) پیش کروں گا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئندہ سال آؤں گا۔ پھر وہ آدمی چلا گیا اور رجب کے مہینہ میں انصار کے وفد حاضر خدمت ہوئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب المغازي / حدیث: 39342
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥١٩٢)، وأبو داود (٤٧٣٤)، والترمذي (٢٩٢٥)، وابن ماجه (٢٠١)، والنسائي في الكبرى (٧٧٢٧)، والحاكم ٢/ ٦١٢، والبخاري في خلق أفعال العباد (٨٦)، والدارمي في الرد على الجهمية ص ٨٥، وأبو نعيم في الدلائل (٢١٧)، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ٤١٣، والبزار (١٧٥٦/ كشف)، وابن حبان (٦٢٧٤)، وأبو يعلى (١٨٨٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39342، ترقيم محمد عوامة 37737)