کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایتوں کا بیان جن میں یہ ذکر ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا نزول ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک کیا تھی؟
حدیث نمبر: 39303
٣٩٣٠٣ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام (عن عكرمة) (٢) عن ابن عباس قال: أُنزل على النبي ﷺ (٣) وهو ابن أربعين سنة، ثم مكث (بمكة) (٤) ثلاث (عشرة) (٥) سنة (وكان) (٦) بالمدينة (ابن) (٧) (عشر) (٨)، فقبض وهو ابن ثلاث وستين (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کا نزول ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چالیس سال کی عمر کے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تیرہ سال ٹھہرے اور مدینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس سال رہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک تریسٹھ سال کی تھی۔
حدیث نمبر: 39304
٣٩٣٠٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام قال: قال الحسن: أنزل على النبي ﵊ (١) وهو ابن أربعين سنة، فمكث بمكة عشر سنين، وبالمدينة عشر سنين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کا نزول ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک چالیس سال کی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں دس سال ٹھہرے اور مدینہ میں دس سال ٹھہرے۔
حدیث نمبر: 39305
٣٩٣٠٥ - حدثنا (معاوية بن هشام) (١) قال: حدثنا شيبان عن يحيى عن أبي سلمة عن عائشة وابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ لبث بمكة عشر سنين، ينزل عليه ⦗٣٥٤⦘ الفرقان، وبالمدينة عشرا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں دس سال ٹھہرے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن نازل ہوتا تھا اور مدینہ میں دس سال ٹھہرے۔
حدیث نمبر: 39306
٣٩٣٠٦ - حدثنا ابن علية عن خالد عن عمار مولى بني هاشم عن ابن عباس قال: توفي النبي ﵊ (١) وهو ابن خمس وستين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک پینسٹھ سال کی تھی۔
حدیث نمبر: 39307
٣٩٣٠٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد (عن سعيد) (١) أن النبي ﵊ (٢) أنزل عليه القرآن وهو ابن ثلاث وأربعين، (أقام) (٣) بمكة عشرا وبالمدينة عشرا، وتوفي وهو ابن ثلاث وستين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن کا نزول ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک تینتالیس سال کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس سال مکہ میں قیام پذیر رہے اور دس سال مدینہ میں ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر تریسٹھ سال کی تھی۔
حدیث نمبر: 39308
٣٩٣٠٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن عمار مولى بني هاشم عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ بُعث وهو ابن أربعين، وأقام (بمكة) (١) خمس عشرة، وبالمدينة عشرًا، فقبض وهو ابن خمس وستين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک چالیس سال کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں پندرہ سال اور مدینہ میں دس سال قیام پذیر رہے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک پینسٹھ سال کی تھی۔
حدیث نمبر: 39309
٣٩٣٠٩ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: (حدثنا) (١) العلاء بن صالح قال: حدثنا المنهال بن عمرو عن سعيد بن (جبير) (٢) أن رجلا أتى ابن عباس فقال: (أنزل) (٣) على النبي ﵊ عشرا بمكة وعشرا بالمدينة، فقال: من يقول ذلك؟ لقد أنزل عليه بمكة عشرا وخمسا (٤) وستين (وأكثر) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دس سال مکہ میں اور دس سال مدینہ میں قرآن کا نزول ہوا ہے ؟ آپ نے فرمایا : یہ کس نے کہا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکہ میں دس سال اور پینسٹھ سال سے زیادہ نزول قرآن ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 39310
٣٩٣١٠ - [حدثنا يزيد بن هارون عن هشام (عن) (١) عكرمة عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ نزل عليه وهو (ابن) (٢) أربعين سنة فأقام، بمكة ثلاث عشرة، وبالمدينة (عشر سنين) (٣)، وتوفي وهو ابن ثلاث وستين] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن کا نزول ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر چالیس سال کی تھی ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تیرہ سال اور مدینہ میں دس سال اقامت پذیر رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک تریسٹھ سال کی تھی۔
حدیث نمبر: 39311
٣٩٣١١ - حدثنا خالد بن مخلد قال: (حدثنا) (١) سليمان بن بلال قال: حدثني ربيعة (بن) (٢) أبي عبد الرحمن قال: سمعت أنس بن مالك يقول: بعث النبي ﷺ ⦗٣٥٦⦘ على رأس أربعين فأقام بمكة عشرا، وبالمدينة عشرا، وتوفي على رأس ستين سنة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں مبعوث کیا گیا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس سال مکہ میں اور دس سال مدینہ میں مقیم رہے اور ساٹھ سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات پائی۔