کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کیا اس فقیر پر صدقہ زکوۃ درست ہے جو کمائی پر قادر ہو؟
حدیث نمبر: 39267
٣٩٢٦٧ - حدثنا يحيى بن زكريا بن أبي زائدة عن (ابن) (١) جريج عن عطاء عن جابر أن النبي ﷺ قال له: "قد أخذت جملك بأريعة دنانير ولك ظهره إلى المدينة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : میں نے تیرا اونٹ چار دینار میں لے لیا ہے اور تیرے لئے اس کی پشت (سواری کرنے کا حق) ہے مدینہ تک۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 39267
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ صرح ابن جريج بالسماع عند الطحاوي في شرح مشكل الآثار (٤٤١٢)، وأخرجه البخاري (٢٣٠٩)، ومسلم (المساقاة / ١٠٩)، ومن طريق المؤلف أحمد (١٥٢٧٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39267، ترقيم محمد عوامة 37663)
حدیث نمبر: 39268
٣٩٢٦٨ - حدثنا يحيى بن زكريا (عن زكريا) (١) عن الشعبي عن جابر قال: بعته (منه) (٢) بأوقية واستثنيت حملانه إلى أهلي، فلما بلغت المدينة آتيته فنقدني وقال: "أتراني إنما (ماكستك) (٣) لآخذ جملك ومالك، فهما لك" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ میں نے اس (اونٹ) کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چند اوقیہ کے عوض بیچ دیا اور میں نے اپنے گھر تک اس جانور کی سواری کا (اپنے لئے) استثناء کرلیا۔ پس جب مدینہ پہنچا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضرہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رقم مجھے دے دی اور فرمایا۔ تم میرے بارے میں کیا خیال کرتے ہو کہ میں تم سے قیمت اس لئے کم کروا رہا ہوں کہ میں تمہارے اونٹ بھی لے لوں اور مال بھی ؟ پس یہ دونوں تمہارے ہیں۔ اور لوگ بیان کرتے ہیں کہ (امام) ابوحنیفہ کی اس مسئلہ میں یہ رائے نہ تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 39268
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٠٧٩)، ومسلم (٧١٥)، كتاب المساقاة، حديث (١٠٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39268، ترقيم محمد عوامة 37664)