حدیث نمبر: 39264
٣٩٢٦٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (مجالد) (١) عن عامر عن حُبْشي بن (جنادة) (٢) قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "الصدقة لا تحل لغني ولا لذي مِرّة سوي" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبشی بن جنادہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سُنا۔ صدقہ غنی کے لئے حلال نہیں ہے۔ اور نہ ہی طاقت ور صحت مند کے لئے حلال ہے۔
حدیث نمبر: 39265
٣٩٢٦٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي حصين عن سالم عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تحل الصدقة لغني ولا لذي مرة سوي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : صدقہ، غنی کے لئے حلال نہیں ہے اور نہ ہی طاقت ور، صحت مند کے لئے حلال ہے۔
حدیث نمبر: 39266
٣٩٢٦٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن ريحان بن يزيد عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تحل الصدقة لغني، ⦗٣٣٥⦘ ولا لذي مرة سوي" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : صدقہ (زکوۃ) غنی کے لئے حلال نہیں ہے اور نہ ہی طاقت ور صحت مند کے لئے حلال ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کے بارے میں منقول ہے کہ وہ ایسے شخص پر صدقہ کرنے میں رخصت دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ جائز ہے۔