حدیث نمبر: 39261
٣٩٢٦١ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن الزهري سمع مالك بن أوس بن الحدثان يقول: سمعت عمر يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "البر بالبر ربا إلا هاء وهاء، والشعير بالشعير ربا إلا هاء وهاء" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : گندم، گندم کے عوض سود ہے ہاں اگر یوں اور یوں ہوں (یعنی نقد ہو) اور جَو، جَو کے عوض سود ہے ۔ ہاں اگر یوں اور یوں ہو (یعنی نقد ہو)
حدیث نمبر: 39262
٣٩٢٦٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن أبي قلابة عن (أبي) (١) الأشعث عن عبادة بن الصامت قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الشعير بالشعير مثلا بمثل يدا بيد" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن صامت بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔ جَوْ ، جَو کے عوض برابر اور نقد دیئے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 39263
٣٩٢٦٣ - حدثنا وكيع حدثنا إسماعيل بن مسلم العبدي حدثنا أبو المتوكل الناجي عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "البر بالبر والشعير بالشعير مثلا بمثل يدا بيد" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : گندم ، گندم کے عوض برابر اور نقد (بیع) ہوگی اور جَو، جَو کے عوض برابر اور نقد دیئے جائیں گے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : وہ فرمایا کرتے تھے کہ غیر موجود گندم کو حاضر گندم کے عوض بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔