حدیث نمبر: 39254
٣٩٢٥٤ - حدثنا هشيم أخبرنا يونس عن الحسن عن أبي (بكرة) (١) قال: انكسفت الشمس (أو القمر) (٢) على عهد رسول اللَّه ﷺ فقال: "إن الشمس والقمر ⦗٣٣١⦘ آيتان من آيات اللَّه، لا ينكسفان لموت أحد من الناس، فإذا كان ذلك فصلوا حتى تنجلي" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بکرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں سورج یا چاند گرہن ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ بیشک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ یہ لوگوں میں کسی کی موت پر گرہن نہیں ہوتے پس اگر ایسا ہو تو تم گرہن چھٹنے تک نماز پڑھو۔
حدیث نمبر: 39255
٣٩٢٥٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: حدثني فلان بن فلان أن النبي ﷺ قال: "إن كسوف الشمس آية من آيات اللَّه، فإذا رأيتم ذلك (فافزعوا) (١) إلى الصلاة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ ، فلاں بن فلاں سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ سورج کا گرہن ہونا اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے پس جب تم اس کو دیکھو تو نماز کی طرف پناہ پکڑو۔
حدیث نمبر: 39256
٣٩٢٥٦ - حدثنا وكيع (١) عن هشام الدستوائي عن قتادة عن عطاء عن عبيد بن عمير عن عائشة قالت: صلاة الآيات ست ركعات في أربع سجدات (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ خسوف و کسوف کی نماز چار سجدوں میں چھ رکعات ہیں۔
حدیث نمبر: 39257
٣٩٢٥٧ - حدثنا جرير عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة: إذا فزعتم من أُفُقٍ من آفاق السماء فافزعوا إلى الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ کہتے ہیں کہ جب تمہیں آسمان کے افق میں سے کچھ گبھراہٹ ہو تو تم نماز کی طرف پناہ پکڑو۔
حدیث نمبر: 39258
٣٩٢٥٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن أبي النجود عن أبي قلابة عن النعمان بن بشير أن النبي ﷺ صلى في كسوف نحوا من صلاتكم يركع ويسجد (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، کسوف میں تمہاری نماز کی طرح نماز پڑھتے تھے (اس میں) رکوع، سجدہ کرتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : چاند گرہن میں نماز نہیں پڑھی جائے گی۔