حدیث نمبر: 39229
٣٩٢٢٩ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن عبيد اللَّه بن أبي رافع قال: استخلف مروان أبا هريرة على المدينة وخرج إلى مكة، فصلى بنا أبو هريرة الجمعة فقرأ بسورة الجمعة في السجدة الأولى، وفي الآخرة: ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ﴾، قال عبيد اللَّه: فأدركت أبا هريرة حين انصرف فقلت: إنك قرأت بسورتين فإن علي ﵀ يقرأ بهما في الكوفة، فقال أبو هريرة: إني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقرأ بهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابو رافع سے روایت ہے کہ مروان نے ابوہریرہ کو مدینہ میں امیر مقرر کیا اور خود مکہ کی طرف نکل گیا تو ابوہریرہ نے ہمیں جمعہ پڑھایا۔ پہلی رکعت میں سورة جمعہ قرائت فرمائی اور دوسری رکعت میں {إِذَا جَائَک الْمُنَافِقُونَ } عبیداللہ کہتے ہیں۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوگئے تو میں ابوہریرہ کے پاس گیا اور میں نے کہا۔ بیشک آپ نے (آج) وہ دو سورتیں قرائت کی ہیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کوفہ میں پڑھا کرتے تھے۔ ابوہریرہ نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دونوں سورتیں پڑھتے سُنا ہے۔
حدیث نمبر: 39230
٣٩٢٣٠ - حدثنا جرير عن منصور عن الحكم عن أناس من أهل المدينة أرى فيهم أبا جعفر قال: كان رسول اللَّه ﷺ يقرأ في الجمعة بسورة الجمعة والمنافقين، فأما ⦗٣٢٤⦘ سورة الجمعة فيبشر بها المؤمنين ويحرضهم، وأما سورة المنافقين فيؤيس بها المنافقين ويوبخهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم ، مدینہ کے کچھ لوگوں سے ، میرے خیال میں ان میں ابو جعفر بھی ہیں۔ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ میں سورة جمعہ اور منافقون کی قرائت فرماتے تھے۔ سورة جمعہ کے ذریعہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مؤمنین کو بشارت دیتے اور ابھارتے تھے اور سورة منافقین کے ذریعہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منافقین کو مایوس کرتے اور ڈانٹتے تھے۔
حدیث نمبر: 39231
٣٩٢٣١ - حدثنا جرير عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه عن حبيب بن سالم عن النعمان بن بشير أن النبي ﷺ كان يقرأ في العيدين وفي الجمعة بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ وإذا اجتمع العيدان في يوم قرأ بهما فيهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین اور جمعہ کی نماز میں { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } اور { ہَلْ أَتَاکَ حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ } کی قرائت کیا کرتے تھے اور جب دو عیدیں (جمعہ اور عید) ایک دن میں جمع ہوجاتی تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں میں یہ دونوں سورتیں قرائت فرماتے ۔
حدیث نمبر: 39232
٣٩٢٣٢ - حدثنا وكيع (حدثنا) (١) سفيان عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه (عن حبيب بن سالم عن أبيه) (٢) عن النعمان بن بشير عن النبي ﷺ بنحو حديث جرير (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسی ہی ایک روایت نقل کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 39233
٣٩٢٣٣ - حدثنا يعلى بن عبيد عن مسعر عن معبد بن خالد عن زيد بن (عقبة عن) (١) (سمرة) (٢) قال: كان النبي ﷺ يقرأ في الجمعة بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کی نماز میں { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } اور { ہَلْ أَتَاک حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ } کی قراءت فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 39234
٣٩٢٣٤ - حدثنا ابن عيينة عن (ضمرة) (١) بن سعيد قال: سمعت عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة يقول: خرج عمر يوم عيد فسأل أبا واقد الليثي: بأي شيء قرأ النبي ﷺ في هذا اليوم؟ فقال: بقاف واقتربت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر عید کے روز باہر نکلے تو ابو واقد لیثی نے پوچھا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن کیا چیز قراءت کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا۔ ق اور اقتربت۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : جمعہ اور عیدین کے لئے سورت کا تعین مکروہ ہے۔