حدیث نمبر: 39200
٣٩٢٠٠ - حدثنا ابن عيينة عن أبي الزبير عن عبد اللَّه بن (باباه) (١) عن جبير بن مطعم عن النبي ﷺ أنه قال: "يا بني عبد مناف، لا تمنعوا أحدا طاف بهذا البيت ⦗٣١٦⦘ (و) (٢) صلى أي ساعة من ليل أو نهار" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن مطعم ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے بنی عبد مناف ! کسی شخص کو بھی اس گھر کے طواف سے منع نہ کرو اور نہ ہی رات ، دن کی کسی گھڑی میں نماز پڑھنے سے منع کرو۔
حدیث نمبر: 39201
٣٩٢٠١ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عطاء قال: رأيت ابن عمر طاف بالبيت بعد الفجر وصلى (الركعتين) (١) قبل طلوع الشمس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے فجر کے بعد بیت اللہ کا طواف کیا اور طلوع آفتاب سے قبل دو رکعات ادا فرمائیں۔
حدیث نمبر: 39202
٣٩٢٠٢ - حدثنا أبو الأحوص عن ليث عن عطاء قال: (رأيت) (١) ابن عمر وابن عباس طافا بعد العصر وصليا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما اور ابن عباس رضی اللہ عنہما دونوں کو عصر کے بعد طواف کرتے ہوئے اور نماز (طواف) پڑھتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 39203
٣٩٢٠٣ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن أبي (شعبة) (١) أنه رأى الحسن والحسين قدما مكة فطافا بالبيت بعد العصر وصليا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو شعبہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت حسن و حسین کو دیکھا کہ وہ دونوں مکہ میں تشریف لائے اور دونوں نے عصر کے بعد بیت اللہ کا طواف کیا اور نماز (طواف) ادا کی۔
حدیث نمبر: 39204
٣٩٢٠٤ - حدثنا ابن فضيل عن الوليد بن جميع عن أبي الطفيل أنه فإن يطوف بعد العصر ويصلي حتى (تصفار) (١) الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الطفیل کے بارے میں روایت ہے کہ وہ عصر کے بعد طواف کرتے تھے اور نماز (طواف بھی) ادا کرتے تھے یہاں تک سورج زرد ہوجائے۔
حدیث نمبر: 39205
٣٩٢٠٥ - حدثنا يعلى عن (الأجلح) (١) عن عطاء قال: رأيت ابن عمر وابن الزبير طافا بالبيت قبل صلاة الفجر ثم صليا ركعتين قبل طلوع الشمس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما اور ابن زبیر کو دیکھا کہ انہوں نے فجر سے پہلے بیت اللہ کا طواف کیا پھر طلوع آفتاب سے قبل دونوں نے نماز (طواف) پڑھی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : سورج کے طلوع یا غروب تک نماز نہیں پڑھے گا اور یہاں تک کہ نماز پڑھ سکے۔