حدیث نمبر: 39087
٣٩٠٨٧ - حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اركبوا الهدي بالمعروف حتى تجدوا ظهرا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہدی (حج کی قربانی) پر سواری کرو معروف (اچھے انداز) کے ساتھ یہاں تک کہ تم کوئی سواری پالو۔
حدیث نمبر: 39088
٣٩٠٨٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة أن النبي ﷺ رأى رجلا يسوق بدنة فقال: "اركبها"، قال: إنها بدنة، قال: "اركبها وإن كانت بدنة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛ اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ یہ بدنہ (حج کی قربانی) ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس پر سوار ہو جاؤ اگرچہ یہ بدنہ ہے۔
حدیث نمبر: 39089
٣٩٠٨٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس قال: رأى رسول اللَّه ﷺ رجلا يسوق بدنة فقال: "اركبها"، قال: إنها بدنة، قال: "اركبها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو اونٹ ہانکتے ہوئے دیکھا تو فرمایا : اس پر سوار ہو جاؤ۔ اس آدمی نے عرض کیا کہ یہ بدنہ (حج کا جانور) ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (پھر بھی) اس پر سوار ہو جاؤ۔
حدیث نمبر: 39090
٣٩٠٩٠ - حدثنا أبو الأحوص عن العلاء عن عمرو بن مرة عن عكرمة قال: قال رجل لابن عباس: (أنركب) (١) البدنة؟ قال: غير مثقل، قال: فنحلبها؟ قال: غير مجهد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا : کیا بدنہ (حج کے جانور) پر سواری کی جاسکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا : بوجھل کئے بغیر (سواری کی جاسکتی ہے) سائل نے پوچھا : اس کا دودھ دوہا جاسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہلکا پھلکا۔
حدیث نمبر: 39091
٣٩٠٩١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن جريج عمن حدثه عن أنس قال: اركبها قال: إنها بدنة، قال: اركبها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا : اس پر سوار ہو جاؤ۔ مخاطب نے کہا۔ یہ بدنہ ہے ؟ انہوں نے فرمایا (پھر بھی) اس پر سوار ہو جاؤ۔
حدیث نمبر: 39092
٣٩٠٩٢ - حدثنا أبو مالك الجنبي عن حجاج عن أبي إسحاق عن علي قال: يركب بدنته بالمعروف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آدمی اپنے بدنہ پر معروف کے ساتھ سواری کرسکتا ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : بدنہ پر سواری نہیں کی جاسکتی ہاں اگر بدنہ کے مالک کو شدید مشقت لاحق ہو تو پھر سواری کی جاسکتی ہے۔