حدیث نمبر: 39083
٣٩٠٨٣ - حدثنا ابن علية عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن الحسن عن عقبة بن عامر قال: قال (النبي) (١) ﷺ: "عهدة الرقيق ثلاثة أيام" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ غلام کا عہدہ (اختیار) تین دن ہے۔
حدیث نمبر: 39084
٣٩٠٨٤ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: قال: النبي ﷺ: "لا عهدة فوق أربع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : چار دن سے زیادہ عہدہ (واپسی کا اختیار) نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 39085
٣٩٠٨٥ - حدثنا عباد بن العوام عن محمد بن إسحاق عن محمد بن يحيى بن حبان قال: قال: إنما جعل ابن الزبير عهدة الرقيق (ثلاثًا) (١) لقول ⦗٢٨٧⦘ رسول اللَّه ﷺ لمنقذ ابن عمرو قال: "لا خلابة، إذا بعت بيعا فأنت بالخيار ثلاثًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ ابن زبیر نے غلام (کی واپسی) کا عہدہ تین دن بیان فرمایا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت منقذ بن عمرو سے فرمایا تھا (جب تم خریداری کرو تو) کہو ۔ کوئی دھوکہ نہیں ہے۔ جب تم کچھ فروخت کرو گے تو تمہیں تین دن کا اختیار ہوگا۔
حدیث نمبر: 39086
٣٩٠٨٦ - حدثنا حماد بن خالد عن مالك عن (عبد اللَّه) (١) بن أبي بكر قال: سمعت أبان بن عثمان وهشام بن إسماعيل يعلمان العهدة في الرقيق: الحمى والبَطن: ثلاثة أيام، وعهدة سنة في الجنون والجذام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابان بن عثمان اور ہشام بن اسماعیل کو غلام کے بارے میں عہدہ کی تعلیم دیتے سُنا کہ بخار اور پیٹ (کے مرض) میں تین دن کا اختیار ہے اور جنون، کوڑہ میں ایک سال کا اختیار ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : جب عاقدین جُدا ہوجائیں تو پھر انہیں بغیر عیب کے مبیع کو ردّ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔