حدیث نمبر: 39062
٣٩٠٦٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري (عن سعيد بن المسيب) (١) عن أبي هريرة أن النبي ﷺ قال: "لا يمنع أحدكم أخاه أن يضع (خشبة) (٢) على جداره" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ تم میں سے کوئی بھی اپنے بھائی کو اپنی دیوار پر لکڑی رکھنے سے منع نہ کرے۔ پھر حضرت ابوہریرہ نے فرمایا : مجھے کیا ہوا ہے کہ میں تمہیں اس سے اعراض کرنے والا پاتا ہوں ؟ بخدا میں یہ حدیث تمہارے درمیان بیان کرتا رہوں گا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : پڑوسی کو یہ (لکڑی رکھنے کا) حق نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 39063
٣٩٠٦٣ - ثم قال أبو هريرة: ما لي أراكم عنها معرضين واللَّه لأرمين بها بين أكتافكم (١).