حدیث نمبر: 39058
٣٩٠٥٨ - حدثنا ابن عيينة عن عبيد اللَّه بن أبي (يزيد) (١) عن أبيه عن سباع بن ثابت عن أم كرز عن النبي ﷺ قال: "عن الغلام شاتان (٢)، وعن الجارية شاة، لا يضركم ذكرانا كنَّ أم إناثا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام کرز ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بچہ کی جانب سے دو بکریاں اور بچی کی جانب سے ایک بکری ہے۔ یہ جانور مؤنث ہوں یا مذکر۔ یہ تمہیں نقصان دہ نہیں ہوں گے۔
حدیث نمبر: 39059
٣٩٠٥٩ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عطاء عن حبيبة ابنة ميسرة عن أم كرز عن النبي ﷺ قال: "عن الغلام شاتان مكافئتان، وعن الجارية شاة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام کرز ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بچہ کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی جانب سے ایک۔
حدیث نمبر: 39060
٣٩٠٦٠ - حدثنا شبابة عن المغيرة بن مسلم (١) عن أبي الزبير عن جابر أن النبي ﷺ عق عن الحسن والحسين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حسن اور حضرت حسین کی طرف سے عقیقہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 39061
٣٩٠٦١ - (حدثنا) (١) محمد بن بشر العبدي عن سعيد عن قتادة عن الحسن عن سمرة عن النبي ﷺ قال: "الغلام رهينة بعقيقته، تذبح عنه يوم سابعه ويحلق رأسه ويسمى" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بچہ عقیقہ کے عوض گروی ہوتا ہے ۔ بچہ کی ولادت کے ساتویں دن بچہ کی طرف سے ذبح کیا جائے اور اس کا سر حلق کیا جائے اور اس کا نام رکھا جائے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اگر بچہ کی طرف سے عقیقہ نہ کیا جائے تو بھی اس پر کچھ نہیں ہے۔