حدیث نمبر: 39044
٣٩٠٤٤ - حدثنا ابن علية عن سعيد عن قتادة عن (عزرة) (١) عن سعيد بن عبد الرحمن بن أبزى عن (أبيه) (٢) عن عمار عن النبي ﷺ قال: "التيمم ضربة للوجه والكفين" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمار سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تیمم میں ایک ضرب ہوتی ہے چہرے کے لئے اور ہتھیلیوں کے لئے۔
حدیث نمبر: 39045
٣٩٠٤٥ - حدثنا عباد بن العوام عن برد (عن) (١) سليمان بن موسى عن أبي هريرة أن النبي ﷺ بال ثم ضرب بيده إلى الأرض فمسح بها وجهه وكفيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب فرمایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک زمین پر مارا اور اس سے اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 39046
٣٩٠٤٦ - حدثنا وكيع (عن) (١) الأعمش عن سلمة بن كهيل عن ابن أبزى عن (أبيه) (٢) قال: قال عمر لعمار: أما تذكر يوم كنا في كذا وكذا، (فأجنبنا) (٣) فلم نجد الماء فتمعكنا في التراب، فلما قدمنا على النبي ﷺ ذكرنا ذلك له فقال: "إنما كان يكفيكما (هكذا) (٤) " -وضرب الأعمش بيديه ضربة ثم نفخهما ثم مسح بهما وجهه وكفيه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت عمار سے کہا : کیا تمہیں وہ دن یاد ہے جب ہم فلاں فلاں مقام پر تھے اور ہم جُنبی ہوگئے تھے۔ ہم نے پانی نہیں پایا تو ہم مٹی میں لوٹ پوٹ ہوگئے پھر جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم دونوں کو یہی کافی تھا۔ (یہ کہہ کر) راوی اعمش نے اپنے دونوں ہاتھوں ایک مرتبہ (مٹی پر) مارا پھر ان دونوں کو پھونکا پھر ان کے ذریعہ سے اپنے چہرے اور ہتھیلیوں کو مسح فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : دو ضربیں ہیں۔ ایک ضرب کافی نہیں ہوتی۔