کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: خریداری کو راستہ میں (یعنی شہر میں داخل ہونے سے قبل) کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 39006
٣٩٠٠٦ - حدثنا هشيم عن أبي بشر عن سعيد بن جبير عن ابن عباس أن رجلا كان مع النبي ﷺ وهو محرم فوقصته ناقته فمات، فقال رسول اللَّه ﷺ: "اغسلوه بماء وسدر، وكفنوه في ثوبيه، ولا تخمروا رأسه، فإن اللَّه يبعثه يوم القيامة ملبيا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حالت احرام میں تھا۔ اس کی اونٹنی نے اس کو زمین پر پٹخ دیا تو وہ مرگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو پانی اور بیری سے غسل دو اور اس کو انہی دو کپڑوں میں کفن دے دو اور اس کے سر کو نہ ڈھانپو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو بروز قیامت تلبیہ کہتے ہوئے اٹھائیں گے۔
حدیث نمبر: 39007
٣٩٠٠٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن سعيد بن جبير عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: خر رجل عن بعيره (١) فمات فقال: "اغسلوه بماء وسدر، وكفنوه في ثوبيه ولا نخمروا رأسه، فإن اللَّه يبعثه يوم القيامة ملبيا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے اونٹ سے گر کر مرگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اس کو پانی اور بیری کے ساتھ غسل دو اور اس کو اس کے (انہی) دو کپڑوں میں کفنا دو اور اس کے سر کو نہ ڈھانپو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو بروز قیامت تلبیہ کہنے کی حالت میں اٹھائیں گے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس کا سر ڈھانپ دیا جائے گا۔