حدیث نمبر: 39003
٣٩٠٠٣ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن سليمان التيمي عن أبي عثمان النهدي عن عبد اللَّه عن النبي ﷺ أنه نهى عن تلقي البيوع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خریداری کو پہلے ہی کرنے سے (شہر میں داخلہ سے پہلے) منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 39004
٣٩٠٠٤ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن (ابن عباس قال: قال: النبي ﷺ) (١) لا تستقبلوا ولا تحفلوا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ تم استقبال نہ کرو اور نہ ہی تم قسمیں کھاؤ۔
حدیث نمبر: 39005
٣٩٠٠٥ - حدثنا ابن أبي زائدة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: نهى النبي ﷺ عن التلقي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلقی (شہر سے باہر ہی خریداری کرنے) سے منع فرمایا ۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔