حدیث نمبر: 38999
٣٨٩٩٩ - حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن عبد اللَّه بن يزيد عن زيد (أبي عياش) (١) قال: سألت سعدا عن السُّلْتِ بالذرة فكرهه، وقال سعد: سئل ⦗٢٦٣⦘ النبي ﷺ عن الرطب بالتمر فقال: "أينقص إذا (جف؟) (٢) " قلنا: نعم، قال: فنهى عنه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید ابو عیاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد سے جَو کو مکئی کے عوض بنانے کا پوچھا تو انہوں نے اس کو مکروہ سمجھا۔ اور حضرت سعد نے فرمایا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تازہ کھجوروں کو چھوہاروں کے عوض بنانے کا پوچھا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا۔ کیا کھجور خشک ہو کر کم (ہلکی) ہوجاتی ہے ؟ ہم نے عرض کیا : جی ہاں ! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا۔
حدیث نمبر: 39000
٣٩٠٠٠ - (حدثنا) (١) أبو داود عن زائدة عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أنه كره الرطب بالتمر وقال: هو أقلهما في المكيال أو في القفيز (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ وہ کھجوروں کو چھوہاروں کا عوض بنانے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے کہ یہ (کھجوریں) پیمانہ میں یا قفیز میں کم آتی ہیں۔
حدیث نمبر: 39001
٣٩٠٠١ - حدثنا ابن أبي زائدة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ نهى عن بيع العنب بالزبيب كيلا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوروں کو کشمش کے بدلے میں ماپ کرنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 39002
٣٩٠٠٢ - حدثنا أبو الأحوص عن طارق عن سعيد بن المسيب أنه كره الرطب بالتمر مثلا بمثل، وقال: الرطب (منتفخ) (١)، والتمر ضامر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے منقول ہے کہ وہ کھجوروں کو چھوہاروں کے بدلے برابر برابر لینے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ کھجور پھولی ہوئی جبکہ چھوہارے سکڑے ہوتے ہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔