حدیث نمبر: 38992
٣٨٩٩٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي رزين عن أبي هريرة قال: قال النبي ﷺ: "إذا قام أحدكم من الليل فلا يغمس يده في الإناء حتى يغسلها ثلاث مرات، فإنه لا يدري أين باتت يده" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی رات کو اٹھے تو وہ اپنے ہاتھ کو تین مرتبہ دھونے سے قبل برتن میں نہ ڈالے ۔ کیونکہ اس کو معلوم نہیں ہے کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے۔
حدیث نمبر: 38993
٣٨٩٩٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا قام أحدكم من نومه فليفرغ على يده من إنائه ثلاث مرات، فإنه لا يدري أين باتت يده" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے اٹھے تو اس کو چاہیے کہ اپنے ہاتھ پر برتن میں سے تین مرتبہ پانی انڈیل دے۔ کیونکہ اس کو معلوم نہیں ہے کہ اس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری ہے۔
حدیث نمبر: 38994
٣٨٩٩٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام عن محمد بن سيرين عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا قام أحدكم من الليل فلا يغمس يده في الإناء حتى يغسلها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب تم میں سے کوئی ایک رات کو اٹھے تو اپنے ہاتھ کو برتن میں نہ ڈالے یہاں تک کہ اس کو دھو لے۔
حدیث نمبر: 38995
٣٨٩٩٥ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: إذا استيقظ الرجل من نومه فلا يدخل يده في الإناء حتى يغسلها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے منقول ہے کہ جب کوئی آدمی اپنی نیند سے بیدار ہو تو وہ اپنے ہاتھ کو برتن میں داخل نہ کرے گا یہاں تک کہ اس کو دھو لے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔