حدیث نمبر: 38983
٣٨٩٨٣ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن أبي بكر عن أبي مسعود أن النبي ﷺ نهى عن مهر البغي وثمن الكلب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مسعود سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زانیہ عورت کے مہر سے اور کتے کے ثمن سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 38984
٣٨٩٨٤ - [حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن أبي هريرة قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن مهر البغي وثمن الكلب] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زانیہ کے مہر سے اور کتے کے ثمن سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 38985
٣٨٩٨٥ - حدثنا ابن إدريس عن أشعث عن محمد بن سيرين قال: أخبث الكسب ثمن الكلب وكسب الزمارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ خبیث ترین کمائی کتے کا ثمن اور بانسری بجانے والے کی کمائی ہے۔
حدیث نمبر: 38986
٣٨٩٨٦ - حدثنا وكيع عن الأعمش قال: أرى أبا سفيان ذكره عن جابر قال: ⦗٢٦٠⦘ نهى النبي ﷺ عن ثمن الكلب والسنور (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتے اور بلی کے ثمن سے منع فرمایا ۔
حدیث نمبر: 38987
٣٨٩٨٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد الجبار بن عباس عن عون بن أبي جحيفة عن أبيه قال: نهى النبي ﷺ عن ثمن الكلب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون بن ابی حجیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتے کے ثمن سے منع فرمایا ۔
حدیث نمبر: 38988
٣٨٩٨٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الكريم عن قيس بن (حبتر) (١) عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: "ثمن الكلب ومهر البغي وثمن الخمر حرام" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کُتّے کا ثمن ، زانیہ کا مہر اور شراب کی قیمت حرام ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کے بارے میں یہ ذکر کیا جاتا ہے کہ : آپ نے کتے کے ثمن میں رخصت دی ہے۔