حدیث نمبر: 38948
٣٨٩٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ربيعة بن أبي عبد الرحمن الرأي عن يزيد مولى المنبعث عن زيد بن خالد الجهني قال: سئل رسول اللَّه ﷺ عن اللقطة فقال: "عرفها سنة، فإن جاء صاحبها وإلا فاستنفقها" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن خالد جُہنی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گری پڑی چیز کے بارے میں سوا ل کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک سال تک اس کی پہچان کرواؤ۔ پس اگر اس کا مالک آجائے (تو اسے دے دو ) وگرنہ اس کو تم خرچ کر ڈالو۔
حدیث نمبر: 38949
٣٨٩٤٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن سويد بن غفلة قال: خرجت أنا وزيد بن صوحان وسلمان بن ربيعة حتى إذا كنا بالعذيب التقطت سوطا فقالا لي: ألقه، فابيت، فلما أتينا المدينة أتيت أبي بن كعب فسألته فقال: التقطت مائة دينار على (عهد) (١) النبي ﷺ فذكرت ذلك له فقال: "عرفها سنة"، فعرفتها سنة فلم أجد أحدا يعرفها، فأتيته فقال: "عرفها سنة" فإن وجدت صاحبها فادفعها إليه وإلا فاعرف عددها ووعاءها ووكاءها ثم تكون كسبيل مالك" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ بیان فرماتے ہیں کہ میں زید بن صوحان اور سلمان بن ربیعہ نکلے یہاں تک کہ جب ہم عذیب مقام پر پہنچے تو میں نے ایک لاٹھی گری ہوئی اُٹھالی۔ ان دونوں نے مجھ سے کہا۔ اس لاٹھی کو پھینک دو ۔ میں نے انکار کیا۔ پس جب ہم مدینہ پہنچے تو میں ابی بن کعب کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے اس کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا : میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں سو دینار گرے ہوئے اٹھائے تھے اور یہ بات میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بیان فرمائی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا۔ ایک سال تک اس کی پہچان (لوگوں میں اعلان) کرواؤ۔ پس میں نے ان دیناروں کا ایک سال تک اعلان کروایا لیکن میں نے ان دیناروں کو پہچاننے والا کوئی نہ پایا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کی ایک سال تک پہچان کرواؤ۔ پھر اگر تم اس کے مالک کے پالو تو یہ اس کو دے دو وگرنہ تم اس کی تعداد، اس کا برتن اور اس کی رسی کی پہچان کرواؤ۔ پھر تم اس کے مالک کی طرح ہو جاؤ گے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اگر لقطہ کا مالک آجائے تو اس کا تاوان بھرا جائے گا۔