حدیث نمبر: 38943
٣٨٩٤٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن أبي قيس عن هزيل عن عبد اللَّه قال: لعن النبي ﷺ (المحلل) (١) والمحلل له (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا جا رہا ہے اس پر لعنت فرمائی۔
حدیث نمبر: 38944
٣٨٩٤٤ - (حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن قبيصة بن) (١) جابر قال: قال عمر: لا أوتى (بمحل) (٢) ولا محلل له إلا رجمتهما (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کا ارشاد ہے۔ میرے پاس کوئی حلالہ کرنے والا یا وہ شخص جس کے لئے حلالہ کیا گیا ہے ۔ لایا گیا تو میں اس کو سنگسار کروں گا۔
حدیث نمبر: 38945
٣٨٩٤٥ - حدثنا ابن علية عن خالد الحذاء عن أبي معشر عن رجل عن ابن عمر قال: لعن اللَّه (المحلل) (١) والمحلل له (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا گیا ہے اس پر لعنت فرمائی ہے۔
حدیث نمبر: 38946
٣٨٩٤٦ - حدثنا ابن نمير عن (مجالد) (١) عن عامر عن (جابر) (٢) بن عبد اللَّه عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (لعن اللَّه) (٣) (المحلل) (٤) والمحلل له" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ حلالہ کرنے والے پر اور اس پر جس کے لئے حلالہ کیا گیا ہے لعنت فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 38947
٣٨٩٤٧ - [حدثنا عائذ بن حبيب عن أشعث عن ابن سيرين قال: لعن اللَّه (المحلَّ) (١) والمحلل له] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حلالہ کرنے والے پر اور اس پر جس کے لئے حلالہ کیا گیا ہے لعنت فرماتے ہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : جب آدمی عورت کے ساتھ حلالہ کی غرض سے شادی کرے پھر آدمی کو وہ عورت مرغوب ہوجائے تو اس کو اپنے پاس ٹھہرانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔