حدیث نمبر: 38939
٣٨٩٣٩ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء عن جابر قال: نهى (النبي) (١) ﷺ أن ينبذ التمر والزبيب جميعا، والبسر والتمر جميعا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور اور کشمش کی اکٹھی نبیذ بنانے سے منع فرمایا ۔ اور اسی طرح کچی اور پکی کھجور کی اکٹھی نبیذ سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 38940
٣٨٩٤٠ - حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن حبيب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يخلط التمر والزبيب جميعا، وأن يخلط البسر والزبيب جميعا، وكتب بذلك إلى أهل (جُرَش) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور اور کشمش کو اکٹھا (نبیذ) کرنے سے اور کچی کھجور اور کشمش کو اکٹھا (نبیذ) کرنے سے منع فرمایا۔ اور یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل حُرش کے نام لکھی تھی۔
حدیث نمبر: 38941
٣٨٩٤١ - حدثنا محمد بن بشر عن حجاج (بن) (١) أبي عثمان عن يحيى بن أبي كثير عن عبد اللَّه بن أبي قتادة عن أبيه عن النبي ﷺ قال: "لا (تَنْبِذُوا) (٢) التمر والزبيب جميعا، ولا تنبذوا الزهو والرطب، وانبذوا كل واحد منهما على حدة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابو قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کھجور اور کشمش کو اکٹھا نبیذ نہ کرو اور کچی پکی کھجور کو اکٹھا نبیذ نہ کرو۔ اور ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ نبیذ کرلو۔
حدیث نمبر: 38942
٣٨٩٤٢ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن حبيب (عن) (١) أبي أرطأة عن أبي سعيد الخدري قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الزهو والتمر والزبيب والتمر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچی، پکی اور کشمش ، کھجور (کے اکٹھے نبیذ) سے منع فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔