حدیث نمبر: 38937
٣٨٩٣٧ - حدثنا وكيع حدثنا حماد بن سلمة عن محمد بن زياد عن أبي هريرة قال: (قال) (١) النبي ﷺ: "من اشترى مصراة فهو فيها بالخيار، إن شاء ردها ورد معها صاعا من تمر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جس آدمی نے مُصرّاۃ (وہ جانور جس کا مالک اس کادودھ دوہنا اس نیت سے بند کر دے کہ اس کے تھنوں میں دودھ بھرا ہوا دیکھ کر مشتری زیادہ ثمن دے گا) کو خریدا۔ اس کو اس بیع میں اختیار ہے اگر چاہے تو اس مُصّراۃ کو واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجوروں کا بھی واپس کر دے۔
حدیث نمبر: 38938
٣٨٩٣٨ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن رجل من أصحاب النبي ﷺ (قال) (١): "من اشترى مصراة فهو فيها بخير النظرين، إن ردها رد معها (صاعا من طعام أو صاعا من تمر) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ ، ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص مصراۃ کو خرید لے تو اس کو دو چیزوں کا اختیار ہے اگر اس کو واپس کرنا چاہتا ہے تو اس کے ساتھ ایک صاع کھجور کا یا ایک صاع گندم کا واپس کرے گا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول اس کے برخلاف ذکر کیا گیا ہے۔