حدیث نمبر: 38936
٣٨٩٣٦ - حدثنا هشيم عن أبي بشر عن أبي عمير بن أنس قال: حدثني عمومتي من الأنصار من أصحاب النبي ﷺ، قال: أغمي علينا هلال شوال فأصبحنا صياما، فجاء ركب من آخر النهار فشهدوا عند النبي ﷺ أنهم رأوا الهلال بالأمس، فأمر النبي ﷺ أن يفطروا وأن يخرجوا إلى عيدهم من الغد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن انس بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے انصاری چچاؤں نے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے۔ بیان کیا کہ ہم پر شوال کا چاند (بادل وغیرہ کی وجہ سے) چھپا رہ گیا اور ہم نے صبح کو روزہ رکھ لیا۔ آخر دن کو سواروں کی ایک جماعت آئی اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر گواہی دی کہ انہوں نے کل چاند دیکھا تھا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو افطار کرنے کا حکم دیا اور دوسرے دن عید کے لئے نکلنے کا حکم دیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : دوسرے دن لوگ عید کو نہیں نکلیں گے۔