کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: دوران نماز طلوع آفتاب ہو جانے کا بیان
حدیث نمبر: 38935
٣٨٩٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن حميد عن أبي هريرة قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: هلكت، قال: "وما أهلكك؟ " قال: وقعت على امرأتي في رمضان، قال: "أعتق رقبة"، قال: لا أجد، قال: "صم شهرين"، قال: لا ⦗٢٤٦⦘ أستطيع، قال: "أطعم ستين مسكينا"، قال: لا أجد، قال: "اجلس"، فجلس، فبينما هو كذلك إذ أتي بعرق فيه تمر، قال له النبي ﷺ: "اذهب فتصدق به"، قال: والذي بعثك بالحق ما بين لابتي المدينة أهل بيت أفقر إليه منا، فضحك حتى بدت أنيابه، ثم قال: "انطلق، فأطعمه عيالك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میں تو ہلاک ہوگیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا : تمہیں کس چیز نے ہلاک کردیا ہے ؟ اس آدمی نے کہا۔ میں نے ماہ رمضان میں (روزہ کی حالت میں) اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرلی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک غلام کو (بطور کفارہ) آ زاد کردو۔ اس آدمی نے عرض کیا : میرے پاس تو غلام نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم دو مہینے کے روزے رکھو۔ اس آدمی نے کیا۔ مجھے اس کی استطاعت نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو ۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ مجھ سے یہ بھی نہیں ہوسکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیٹھ جاؤ۔ پس وہ آدمی بیٹھ گیا۔ وہ آدمی بیٹھا ہی ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک تھال لایا گیا اس میں کھجوریں تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بیٹھے ہوئے آدمی سے فرمایا۔ یہ لے جاؤ اور اس کو صدقہ کردو۔ اس آدمی نے عرض کیا۔ قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا : مدینہ کی دھرتی پر ہم سے زیادہ فقیر اور محتاج کوئی گھرانہ نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (یہ سن کر) ہنس دیے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اطراف والے دانت ظاہر ہوگئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جاؤ چلے جاؤ۔ اور یہ اپنے اہل خانہ کو کھلا دو ۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اپنے عیال کو یہ (صدقہ) کھلانا جائز نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 38935
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٠٩)، ومسلم (١١١١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38935، ترقيم محمد عوامة 37335)