کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: فجر کی نماز میں امام کے پیچھے نفلوں کی نیَّت سے اقتدا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 38932
٣٨٩٣٢ - حدثنا عبدة عن ابن أبي عروبة عن سليمان الناجي عن أبي المتوكل عن أبي سعيد قال: جاء رجل وقد صلى النبي ﷺ قال: فقال (له) (١) (النبي) (٢) ﷺ: "أيكم يتجر على هذا؟ " قال: فقام رجل من القوم فصلى معه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ ایک آدمی (مسجد میں) حاضر ہوا درآنحالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے تھے : راوی کہتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کون اس (کی نماز) پر تجارت کرے گا ؟ راوی کہتے ہیں : پس ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے آنے والے شخص کے ہمراہ نماز پڑھی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس صورت میں (دوبارہ) جماعت نہ کرواؤ۔