حدیث نمبر: 38918
٣٨٩١٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن (١) عامر بن ربيعة عن أبيه أن رجلا تزوج على عهد النبي ﷺ على (نعل) (٢) فأجاز النبي ﷺ نكاحه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں دو جوتیوں کو مہر بنا کر نکاح کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے نکاح کو جائز قرار دیا۔
حدیث نمبر: 38919
٣٨٩١٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن أبي حازم عن سهل بن سعد أن النبي ﷺ قال لرجل: "انطلق فقد زوجتكما فعلمها سورة من القرآن" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے کہا۔ جاؤ اس نے س عورت سے تمہارا نکاح کردیا ہے اور تم اس کو قرآن کی ایک سورة سکھا دو ۔
حدیث نمبر: 38920
٣٨٩٢٠ - حدثنا وكيع عن ابن أبي (لبيبة) (١) عن جده قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من استحل بدرهم فقد (استحل) (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لبییہ اپنے داد ا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص ایک درہم کے عوض (عورت میں) حلّت کو طلب کرتا ہے تو تحقیق حلّت ثابت ہوجاتی ہے۔
حدیث نمبر: 38921
٣٨٩٢١ - حدثنا حفص عن حجاج عن عبد الملك بن المغيرة الطائفي عن عبد الرحمن بن (البيلماني) (١) قال: خطب النبي ﷺ فقال: "أنكحوا الأيامي منكم"، فقام إليه رجل فقال: يا رسول اللَّه ما العلائق بينهم؟ قال: "ما تراضى عليه أهلوهم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن بیلمانی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا اور فرمایا : { أَنْکِحُوا الأَیَامَی مِنْکُمْ } ایک آدمی کھڑا ہوا اس نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ان کے درمیان بندھن (کا عوض) کیا ہے ؟
حدیث نمبر: 38922
٣٨٩٢٢ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن قتادة عن أنس قالت: زوج عبد الرحمن بن عوف على وزن نواة من ذهب (قومت) (١) ثلاثة دراهم وثلثا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ عبد الرحمان بن عوف نے ایک گٹھلی کے وزن کے بقدر سونے کے عوض نکاح کیا تھا۔ جس کی قیمت تین درہم اور تہائی درہم تھی۔
حدیث نمبر: 38923
٣٨٩٢٣ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: ما تراضى عليه الزوج والمرأة فهو مهر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے منقول ہے کہ جس مقدار پر میاں بیوی راضی ہوجائیں وہی مہر ہوگا۔
حدیث نمبر: 38924
٣٨٩٢٤ - حدثنا معتمر عن ابن عون قال: سألت الحسن: ما أدنى ما يتزوج (عليه) (١) الرجل؟ قال: وزن نواة من ذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے اس مقدار (مہر) کا سوال کیا جس پر آدمی شادی کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : گٹھلی کے وزن کے بقدر سونا۔
حدیث نمبر: 38925
٣٨٩٢٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إسماعيل بن أمية عن سعيد بن المسيب قال: لو رضيت بسوط كان مهرا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب سے منقول ہے کہ اگر عورت ایک لاٹھی (حق مہر) پر راضی ہوجائے تو یہی مہر ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 38926
٣٨٩٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمير الخثعمي عن عبد الملك بن المغيرة الطائفي عن ابن (البيلماني) (١) قال: قال النبي ﷺ: "وآتوا النساء صدقاتهن نحلة"، قال: قالوا: يا (رسول) (٢) اللَّه (فما) (٣) العلائق بينهم؟ قال: "ما تراضى عليه أهلوهم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن البیلمانی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ { وَآتُوا النِّسَائَ صَدُقَاتِہِنَّ نِحْلَۃً } راوی کہتے ہیں : لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ان کے مابین بندھن (کا عوض) کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس شئی پر ان کے گھر والے راضی ہوجائیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : آدمی ، عورت کے ساتھ دس درہم سے کم مقدار پر شادی نہیں کرسکتا۔