حدیث نمبر: 38907
٣٨٩٠٧ - حدثنا وكيع عن زكريا عن عامر عن أبي هريرة قال: قال: النبي ﷺ "الظهر يركب إذا كان مرهونا، ولبن الدر يشرب إذا كان مرهونا، وعلى الذي يركب ويشرب نفقته" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مرہونہ سواری پر سوار ہوا جاسکتا ہے۔ تھنوں (والے جانور) کا دودھ پیا جاسکتا ہے جب یہ مرہون ہو (تب بھی) اور جو آدمی سوار ہوگا یا دودھ پیے گا اس پر اس (جانور) کا خرچہ ہوگا۔
حدیث نمبر: 38908
٣٨٩٠٨ - حدثنا وكيع حدثنا الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: الرهن (محلوب ومركوب) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ مرہونہ جانور کو دوہا جاسکتا ہے اور اس پر سواری کی جاسکتی ہے۔
حدیث نمبر: 38909
٣٨٩٠٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن أبي هريرة قال: الرهن محلوب ومركوب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ گروی والے جانور پر سواری کرنا اور اس کا دودھ دوہنا درست ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : مرہونہ چیز سے نفع اٹھانا، سواری کرنا درست نہیں ہے۔