حدیث نمبر: 38904
٣٨٩٠٤ - حدثنا وكيع وأبو خالد الأحمر عن هشام لجن عروة عن فاطمة ابنة المنذر عن أسماء ابنة أبي بكر قالت: نحرنا فرسا على عهد رسول اللَّه ﷺ فأكلنا من لحمه أو أصبنا من لحمه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماء بنت ابی بکر روایت کرتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں گھوڑے کو نحر (ذبح) کیا اور ہم نے اس کا گوشت کھالیا۔ یا (فرمایا) ہمیں اس کا گوشت ملا۔
حدیث نمبر: 38905
٣٨٩٠٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن جابر قال: أطعمنا النبي ﷺ لحوم الخيل ونهانا عن لحوم الحمر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں گھوڑوں کا گوشت کھلایا (یعنی کھانے کا کہا) اور ہمیں گدھوں کے گوشت سے منع فرما دیا۔
حدیث نمبر: 38906
٣٨٩٠٦ - حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن (أبي) (١) الزبير عن جابر قال: أكلنا لحوم الخيل يوم خيبر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ ہم نے خیبر کے دن گھوڑوں کا گوشت کھایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : گھوڑوں کا گوشت نہیں کھایا جائے گا۔