حدیث نمبر: 38903
٣٨٩٠٣ - حدثنا حفص وعبد الرحيم بن سليمان عن (المجالد) (١) عن أبي الوداك جبر بن نوف عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (ذكاة) (٢) الجنين (ذكاة) (٣) أمه إذا أَشْعَرَ" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ماں کو ذبح کرنا ہی جنین کو ذبح کرنا ہے جبکہ اس کے بال نکل آئے ہوں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : جنین کی ماں کو ذبح کرنا ، جنین کو ذبح کرنا نہیں ہوگا۔