حدیث نمبر: 38901
٣٨٩٠١ - حدثنا حفص عن أشعث عن عدي بن ثابت عن البراء أن النبي ﷺ (أرسله) (١) إلى رجل تزوج امرأة أبيه فأمره أن يأتيه برأسه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس آدمی کی طرف بھیجا جس نے اپنے والد کی بیوی سے نکاح کیا تھا اور حکم دیا کہ اس کا سر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہو۔
حدیث نمبر: 38902
٣٨٩٠٢ - حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن السدي عن عدي بن ثابت عن البراء قال: لقيت خالي ومعه الراية فقلت: أين تذهب؟ فقال: أرسلني النبي ﷺ إلى رجل تزوج امرأة أبيه أن أقتله، أو أضرب عنقه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء سے روایت ہے کہ مں اپنے ماموں سے ملا اور ان کے پاس جھنڈا تھا ۔ میں نے پوچھا : کہاں جا رہے ہو ؟ انہوں نے کہا ۔ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کی طر ف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے شادی کی ہے تا کہ میں اسے قتل کردوں یا (فرمایا) میں اس کی گردن مار دُوں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس آدمی پر صرف حد لاگو ہوگی۔