کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بیوی کے اسلام لانے کے بعد شوہر کے اسلام لانے پر تجدید نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 38895
٣٨٨٩٥ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عيسى بن طلحة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: أتى النبي ﷺ رجل فقال: حلقت قبل أن أذبح؟ قال: "فاذبح ولا (حرج) (١) "، قال: ذبحت قبل أن أرمي؟ قال: "ارم ولا حرج" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی حاضر ہوا اور اس نے کہا، میں نے ذبح کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ذبح کرلو۔ کوئی بات نہیں۔ سائل نے کہا ۔ میں نے رمی کرنے سے پہلے ذبح کرلیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ رمی کرلو۔ کوئی بات نہیں۔
حدیث نمبر: 38896
٣٨٨٩٦ - حدثنا عبد الأعلى عن خالد عن عكرمة عن ابن عباس أن سائلا سأل النبي ﷺ: رميت بعد ما أمسيت؟ فقال: "لا حرج"، قال: وقال: (حلقت قبل أن أنحر، قال: لا حرج) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک سائل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ میں نے شام ہوجانے کے بعد رمی کی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی بات نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ سائل نے کہا۔ میں نے نحر کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی بات نہیں۔
حدیث نمبر: 38897
٣٨٨٩٧ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا سفيان عن عبد الرحمن بن عياش عن زيد ابن علي عن أبيه عن عبيد اللَّه بن أبي رافع عن علي عن النبي ﷺ أتاه رجل فقال: إني أفضت قبل أن أحلق؟ فقال: " (أحلق) (١) أو قصر ولا حرج" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا : میں حلق سے پہلے واپس پلٹ گیا تھا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : حلق کرلو یا قصر کرلو، کوئی بات نہیں۔
حدیث نمبر: 38898
٣٨٨٩٨ - حدثنا أسباط بن محمد عن الشيباني عن زياد بن علاقة عن أسامة بن شريك أن النبي ﷺ سأله رجل فقال: حلقت قبل أن أذبح، قال: "لا حرج" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسامہ بن شریک سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک آدمی نے سوال کیا : میں نے ذبح کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 38899
٣٨٨٩٩ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن عطاء عن جابر قال: قال رجل: يا رسول اللَّه ﷺ (١) (حلقت) (٢) قبل أن (أنحر) (٣)، قال: "لا حرج" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں نے نحر کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کوئی بات نہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس پر دم واجب ہے۔