حدیث نمبر: 38893
٣٨٨٩٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن داود بن حصين عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي ﷺ رد ابنته زينب على أبي العاص بعد سنتين بنكاحها الأول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت زینب کو ابو العاص کے پاس دو سال بعد پہلے نکاح کے ساتھ ہی واپس فرمایا تھا۔
حدیث نمبر: 38894
٣٨٨٩٤ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل عن الشعبي أن النبي ﷺ ردها عليه بنكاحها الأول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زینب کو ابو العاص پر پہلے نکاح کے ساتھ واپس بھیجا تھا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : نکاح کی تجدید کی جائے گی۔