حدیث نمبر: 38870
٣٨٨٧٠ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: أخبرنا ابن جريج عن سليمان بن موسى عن الزهري عن عروة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "أيما امرأة لم ينكحها الولي أو الولاة فنكاحها باطل -قالها ثلاثًا- فإن أصابها فلها مهرها بما أصاب منها، فإن تشاجروا فإن السلطان ولي من لا ولي له" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کسی بھی عورت کا نکاح کوئی ایک ولی اور کئی ولی نہ کروائیں تو اس عورت کا نکاح باطل ہے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارہا ارشاد فرمائی، پھر اگر میاں بیوی میں ملاقات ہوجائے تو ملاقات کی وجہ سے عورت کو مہر ملے گا، پس اگر لوگ جھگڑا کریں تو جس کا ولی نہ ہو اس کا بادشاہ ولی ہوگا۔
حدیث نمبر: 38871
٣٨٨٧١ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن أبي إسحاق عن أبي بردة قال: قال النبي ﷺ: "لا نكاح إلا بولي" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 38872
٣٨٨٧٢ - [حدثنا يزيد بن هارون عن إسرائيل (عن أبي إسحاق) (١) عن أبي ⦗٢٢٧⦘ بردة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا نكاح إلا بولي" (٢)] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اگر شوہر کفو (ہم پلہ) ہو تو یہ نکاح جائز ہے۔